سپریم کورٹ کے احکامات میونسپل کارپوریشن نے شہر بھر نیں تجاوزات کے خاتمے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
سپریم کورٹ کے احکامات میونسپل کارپوریشن نے شہر بھر نیں تجاوزات کے خاتمے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے ایک روز کا الٹی دے دیا میوینسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں اعلانات کراہے جا چکے ہیں میونسپل کارپوریشن کے مطابق جرواری شاخ کھپرو ناکہ خان ناکہ اسٹیشن چوک سے چار مینار چوک مارکیٹ چوک سے بلدیہ مارکیٹ بس ٹرمینل سیشن کورٹ سے گاما اسٹیڈیم عمرکوٹ روڈ سمیت تمام شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کیا جایے گا جبکہ چاندنی چوک سے علی نواز ہاؤس تک گرین بیلٹ پر قبضوں کو بھی خالی کرایے جاہے گا شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جرواری شاخ پر تجاوزات جی وجہ سے آیے روز حادثات رونما ہورہے ہیں ایک بچے سمیت دو افراد اب تک جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ شہر بھر میں اہم شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے 50 فٹ کے روڈ بوتل کی شکل اختیار کرچکے ہیں مسافر اور پیدل چلنے والوں کے ساتھ ٹریفک کے مساہل بھی بڑھتے جارہے ہیں شہری حلقوں نے مئیر عبدالرووف غوری اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے عدالتی احکامات پر تجاوزات کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جایے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مساہل حل ہوسکیں***