تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریل نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریل نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات فوری منقطع کئے جائیں تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ آئے روز مختلف ممالک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی اور سرکار دو جہان حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی مذمتی اقدامات نہیں کی جاتی انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری منقطع کئے جائیں دیگر صورت میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔*