جیکب آباد میں پولیس کی نااہلی، بھتہ نہ دینے پر دوکان ہر بیٹھے نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،مقتول سینئر صحافی کا بھانجا تھا،واقع کے خلاف گڑھی خیرو جیکب آباد روڈلاش رکھ کر دہرنا سخت نعریبازی،

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد میں پولیس کی نااہلی، بھتہ نہ دینے پر دوکان ہر بیٹھے نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،مقتول سینئر صحافی کا بھانجا تھا،واقع کے خلاف گڑھی خیرو جیکب آباد روڈلاش رکھ کر دہرنا سخت نعریبازی،پولیس ڈاکوؤں سے ملی ہوئی ہے ایس ایس پی کی کاروائیاں صرف دکھاوا ہیں،اسکول کی تعمیر پر ڈاہانی برادری نے دھمکایا ہے حاکم ایری تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی تحصیل گڑھی خیر وکے علاقے حسین آباد میں مسلح افراد نے دوکاندار حبدار علی ایری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقع کے خلاف ایری برادری کی جانب سے جیکب آباد گڑھی خیرو رو ڈ پر لاش رکھ کر دہرنا دیا گیا مظاہرین نے بھتہ خوروں اور پولیس کی نااہلی کے خلاف سخت نعریبازی کی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مقتول سینئر صحافی حاکم ایری کا بھانجا تھا اس سلسلے میں حاکم علی ایری نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں سماجی تنظیم نے اسکول کی تعمیر شروع کی تو ڈاہانی برادری کے مسلح افراد نے کام روکنے کی کوشش کی اور دھمکایا جس کی پولیس کو اطلاع دی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جمع کو میرے بھانجے نے حسین آباد میں جیسے ہی موبائل فون کی دوکان کھولی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا انہوں نے بتایا کہ پولیس ڈاکوؤں سے ملی ہوئی ہے ایس ایس پی کی کاروائیاں صرف دکھاوا ہیں قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے تحفظ فراہم کیا جائے دوسری جانب جمعیت علماے اسلام کے ضلعی امیر اور شہری اتحاد کے جنری سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے بھتہ خوروں کی جانب سے صحافی حاکم ایری کے بھانجے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے وارث پکے میں بیٹھ کر سرپرستی اور عیاشی کررہے ہیں صحافی نے ڈی آئی جی کے سامنے اس ضمن میں احتجاج بھی کیا تھاانہوں نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
زرعی بینک جیکب آباد سے قرض نہیں لیا،مینیجر،مختیار کار،پٹواری نے جعل سازی کرکے کاغذات بنواکر قرضہ لیا بینکنگ کورٹ کا نوٹس ملنے پر پتہ چلادیہاتی کا احتجاج،ممبر بورڈ آف روینیو،چیئر مین زرعی بینک سے نوٹس لیکر انصا ف کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے کریم بخش کے دیہاتی غوث بخش ولد گولا خان مری نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زرعی بینک جیکب آبا دسے کوئی قرضہ نہیں لیا،زرعی بینک کے ایجنٹ محمد شریف عرف وڈ مینیجر،مختیار کار اور پٹواری کی ملی بھگت سے جعل سازی کے زریعے زرعی زمین کے کاغذات بنواکر قرض لیا جس کا مجھے علم نہیں بینکنگ کورٹ لاڑکانہ کا نوٹس ملنے پر علم ہوا جس میں مقروض دکھا کر مفرور قرار دیا گیا ہے،نوٹس کے بعد حدود کی پولیس اور زرعی بینک والے مجھے قرض کی واپسی کے لیے تنگ اور پریشان کر رہے ہیں،میں ایک غریب ادمی ہوں، میرے نام پر کوئی زمین رجسٹر نہیں ہے۔ جو زمین کے کاغذات زرعی بینک کے منیجر اور تپیدار مختیار کار نے زرعی بینک کے ایجنٹ محمد شریف عرف وڈ مری سے ملی بھگت کر کے جعل سازی کے ذریعے کاغذات تیار کر کے قرضہ لیا ہے اس زمین اور قرضے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے شہری نے ممبر بورڈ آف روینیو، چیئرمین ایف ائی اے، چیئرمین اینٹی کرپشن، بینکنگ کورٹ کے جج سمیت چیئرمین زرعی بینک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر کے ان کو سزا دیں اور میرے ساتھ انصاف کریں۔