جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، گھر اور کمین گاہیں مسمار و نذر آتش، 10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، گھر اور کمین گاہیں مسمار و نذر آتش، 10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ و انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے، پولیس نے تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ دوداپور اور تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود میں مختلف علاقوں میں ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا، پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو امان اللہ ڈاھانی، بہار عرف بہارو ڈاھانی اور اس کی گینگ کے دیگر ڈاکوؤں خانو ڈاھانی، اکرم ڈاھانی، سردارو ڈاھانی اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کیا مذکورہ ڈکیت قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں، آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشنری کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری شامل تھی، پولیس نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، گرینڈ آپریشن کے دوران ڈکیتوں اور ان کے سہولت کاروں کے گھروں اور کمین گاہوں کو مسمار کرکے نذر آتش کیا گیا،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں گرمی کا پارہ ہائی،درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شہری گھروں تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کا پارہ ہائی ہوتا جارہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو روز درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت میں اضافے اور گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو دوگنے عذاب میں مبتلا کردیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ قیامت خیز میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے میڈیا کانفرنس 12 مئی کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں ہوگی، صحافی، ادیب اور جے یو آئی رہنما خطاب کرینگے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام میڈیا سیل کی جانب سے 12 مئی بروز اتوار صبح 9 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں میڈیا سیل جیکب آباد کے کوآرڈینیٹر تاج محمود انصاری کی صدارت میں ہوگا میڈیا کانفرنس میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، میڈیا سیل کے ضلعی کوآرڈینیٹر اسداللہ حیدری سمیت صحافی، ادیب اور سیاسی رہنما صحافت اور سوشل میڈیا کے مختلف موضوعات پر خطاب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی میڈیا سیل کے رہنما فضل الرحمان مہر نے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے، کانفرنس میں ایس ایم ٹی ممبران اور معززین شرکت کریں گے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں بلدیہ ملازمین کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ بلدیہ کے ملازمین نے سانحہ 9 مئی کی سازش کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کی حمایت میں ایک ریلی میونسپل کمیٹی آفیس سے پاندھی خان ٹالانی کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی میں محکمہ بلدیہ کا ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ملازمین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعریبازی کی، ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے ملازمین اپنے سیکورٹی کے اداروں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پوری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔