نگران وزیر اعظم پاکستان کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دوبئی میں COP 28 کی سائیڈ لائنز پر شام کے وزیراعظم حسین آرنوس سے ملاقات کی۔

نگران وزیر اعظم پاکستان کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دوبئی میں COP 28 کی سائیڈ لائنز پر شام کے وزیراعظم حسین آرنوس سے ملاقات کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کی قیادت اور برادر عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے دو طرفہ سیاسی تبادلوں کی تعدد کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، ثقافتی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کاکڑ اور وزیر اعظم ارنوس نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی برادری سے صورتحال کا بامعنی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ؛ل برھانے، جنگ بندی کو یقینی بنانے ؛ انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے اور مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
====================

دوبئی: 2 دسمبر 2023

وزیراعظم کی دبئی میں COP28 کے موقع پر مالدیپ کے صدر سے ملاقات

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دبئی میں COP 28 کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے دو طرفہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے فائدہ اٹھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی مکالمے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے نتیجہ خیز نتائج پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور مینگرووز اور دیگر موسمیاتی مزاحمتی پودوں کی شجرکاری کے شعبے میں مہارت کے اشتراک پر تبادلہء خیال کیا۔

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک جذبات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

**

دوبئی: 2 دسمبر 2023

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نفاذ کے ذرائع پر گلوبل اسٹاک ٹیک ہائی لیول گول میز اجلاس میں شرکت

آج، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دوبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (WCAS) میں مینز آف امپلیمینٹیشن پر گلوبل اسٹاک ٹیک (GST) کے اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے میں شرکت کی۔ اس گول میز مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کی شدت کو اجاگر کیا اور اس بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ کے مناسب ذرائع فراہم کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کلائمیٹ فنانس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات 100 بلین امریکی ڈالرز سے کہیں زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلیت سازی کی بہتر فراہمی کے ساتھ ساتھ ثابت شدہ موسمیاتی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں مزید ہم آہنگی اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ پہلا گلوبل اسٹاک ٹیک (GST) مختلف ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی اجتماعی پیش رفت کا جائزہ لینے کا عمل ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی تقریب COP28 میں “مینڈیٹڈ ایونٹس” کی ایک سیریز کا حصہ تھی جس میں تقریباً 30 سربراہان مملکت/حکومت نے شرکت کی۔
#COP28
#PMKakarAtCOP28
========================

دوبئی: یکم دسمبر 2023

ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کی جمہوریہ ایسٹونیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر آج دوبئی میں جمہوریہ ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کالس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم کاکڑ نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم کالس نے دونوں فریقوں کے درمیان دوہرے ٹیکس کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا اور اس کا خیر مقدم کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے اور زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کاکڑ نے ایسٹونیا کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی روابط خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں بشمول تعلیمی اداروں کے مابین تعاون بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعظم کاکڑ نے لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کے فنڈ کے فعال ہونے کو سراہتے ہوئے کی اور موسمیاتی تبدیلی کے مقر اثرات سے بچائو کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ایسٹونیا کی وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی تشویش کا مسئلہ ہے اور اسے اجتماعی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی اور خوراک کی حفاظت جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات پاکستان پویلین میں ہوئی ۔

اس ملاقات نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بات چیت کا موقع فراہم کیا۔
======

دوبئی : یکم دسمبر 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمج کے فنڈ کے لئے مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم کو ‘لیونگ انڈس انیشی ایٹو’ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو کہ دریائے سندھ کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔ نگران وفاقی وزراء برائے خارجہ ، موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
=======================

دوبئی: 1 دسمبر 2023

نگران وزیر اعظم سے نیدر لینڈز کے وزیر اعظم کی ملاقات

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دبئی میں اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز COP-28 کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔

نیویارک، امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہء خیال کیا اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔

دونوں رہنمائوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

دونوں سربراہان نے اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور دی ہیگ میں منعقد ہونے والی تقریبات کو سراہا۔

وزیراعظم کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور نیدر لینڈز کو باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور یورپی یونین کے ذریعے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈچ کمپنیوں کو زراعت، باغبانی، پانی کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کاکڑ نے کاپ 28 کے حوالے سے بہتر نتائج کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کی کم کاربن خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا شکار ہے ۔

وزیراعظم کاکڑ نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC