ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا شہداء محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور ملک و قوم کا سرمایہ ہیں

لیاقت پور (وحید رشدی) ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا شہداء محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اللہ آباد پولیس چوکی انچارج محمد امتیاز خان، سب انسپکٹر محمد شہباز چیمہ، سب انسپکٹر محمد اقبال چنڑ اور ریڈر ڈی ایس پی فراز حسین بھٹی کے ہمراہ بستی مکول میں شہید اے ایس ائی ملک اللہ بچایا مکول کی برسی پر ان کی قبر پرسلامی کے بعد پھولوں کی چادرچڑھانے اورلواحقین کو تحائف دینے کے بعد صحافیوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس ائی ملک اللہ بچایا مکول نے 26 نومبر 2002 کو جام شہادت نوش کر کے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا محکمہ ان کی اس عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا حافظ سید سجاد احمد شاہ نے خصوصی دعا کروائی اس موقع پر شہید کے لواحقین اور عمائدین علاقہ محمد عرفان مکول، محمد اکرام مکول، محمد انعام مکول، ملک اللہ جوایا مکول، ملک نذرحسین مکول، چوہدری غلام سرور، مشتاق احمد مکول، محمد سردار مکول، صدیق الرحمٰن بھٹی، محمد شان مکول محمد عمران مکول محمد عثمان مکول، محمد سرمد مکول، محمد رضوان مکول، جام امام بخش، جام محمد عمران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC