میرپورخاص میں سابق آڈٹ آفیسر ناصر علی خان کی بیٹی ایس علی خان کی شادی تیمور خالد سے جے این جے بینکیوٹ میں منعقد کی گئ اس موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

میرپورخاص== تحسین احمدخان === میرپورخاص میں سابق آڈٹ آفیسر ناصر علی خان کی بیٹی ایس علی خان کی شادی تیمور خالد سے جے این جے بینکیوٹ میں منعقد کی گئ اس موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس کے علاوہ سابق ریجنل ڈائریکٹر و ایڈشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس پروفیسر عبدالحمید شیخ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا ۔ڈاکٹر نگار۔ڈاکٹر عبدالصمد۔صدر پاکستان میڈیا کونسل و ڈان نیوز ٹی وی چینل کے نمائندہ خلیل احمد خان غوری۔جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیا کونسل و ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس خلیل الله خان۔عبدالرزاق۔و دیگر افراد نے شرکت کی اور ناصر علی خان کو انکی بیٹی کی شادی کی مبارکباد پیش کی***
=====================

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہونگے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 26 سے 28 نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ

دورے کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ

ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ

دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی،لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط شامل ہیں۔ترجمان
=======================

پاکستان کی مقبول ٹی وی شو ہوسٹ و اداکارہ نِدا یاسر کی جانب سے وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

حال ہی میں نِدا یاسر نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق چند حقائق پر روشنی ڈالی۔

نِدا یاسر نے انٹرویو کے دوران وقار ذکا سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

شو کے میزبان نے جب نِدا یاسر سے وقار ذکا سے متعلق ایک جملہ کہنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے اچھے دوست نہیں ہیں‘۔

نِدا یاسر نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وقار ذکا نے مجھے کرسی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی، میرے خلاف بہت مہم چلائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے بہت اچھے تھے میرے ساتھ جب اسی چینل پر تھے، جب نکل گئے تو بہت برے ہوگئے، میں نے نہیں نکلویا تھا انہیں چینل سے‘۔

نِدا یاسر نے کہا کہ ’چینل سے نکل کر میرے دشمن ہوگئے، چینل کے مالکان کو ای میل کرتے تھے کہ نِدا کو نکالو‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا تھا کہ وہ میرے دشمن بن گئے‘۔

مزید پڑھیں:
’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

’پیچھے ہٹ‘ ٹرولنگ کرنے والوں کے لیے ندا یاسر کا پیغام

اس سے قبل ندا یاسر نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کی خاندانی دشمنی ہے، جس وجہ سے وہ نِدا یاسر کے شو میں نہیں آتے۔

نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔

نِدا یاسر اور ان کے صنفِ بہتر یاسر نواز ایک طویل عرصے سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

WAQAR ZAKA

NIDA YASIR

LIFESTYLE

REVEAL

COMEDY SHOW

CHANNEL

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشانات کی فہرست آئندہ ہفتے جاری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، اس لسٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان شامل ہیں، فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں، اس کے علاوہ کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول کا انتخابی نشان بھی شامل ہے جب کہ صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی انتخابی فہرست میں موجود ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن بتاتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں آئندہ عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی کل 141 نشستیں ہوں گی اور صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 297 کردی گئی ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی کل نشستیں 14 ہوں گی جن میں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 117 سے این اے 130 تک ہوں گی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 30 ہوں گی جو پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک ہوں گی، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کی ہے، اس سلسلے میں لکھے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دی جائے، اس کے ساتھ دستیاب سکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور پلان بھی ارسال کریں کیوں کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں اور تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC