۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو اسی سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 53 ہزار 241 پر پہنچ گیا۔اس سے پہلے چھ سال قبل اسٹاک مارکیٹ ترپن ہزار 122پر پہنچا تھا
=====================

ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروئیاں بدستورجاری ہیں
نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کے ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔
بائیس سے انتیس اکتوبرتک ملک بھرسے بجلی چوروں سے ساڑھے چارارب روپے سے زائد جرمانے وصول جبکہ پانچ ہزار448 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،ان میں سے اسلام آباد اور پنجاب سے پانچ ہزار241 ، سندھ سے34 اور خیبرپختونخوا سے 173 بجلی چور گرفتار کئے گئے،پنجاب اور اسلام آباد میں تین ہزار217، سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج کئے گئے،کارروائی کے دوران پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ارب اکانوےکروڑ، خیبرپختونخواہ سے ایک ارب ، سندھ سے ایک ارب انتالیس کروڑاور بلوچستان سےاکیس کروڑ روپے جرمانہ وصول کئے گئے ۔یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 ارب سے زائد جرمانہ وصول اور 24 ہزاز سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC