جماعت اسلامی حلقہ خواتین لیاقت پور کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے پارک روڈ سے پریس کلب لیاقت پور تک خواتین مارچ کیا گیا


لیاقت پور(وحید رشدی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین لیاقت پور کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے پارک روڈ سے پریس کلب لیاقت پور تک خواتین مارچ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی لیاقت پور قاضی محمد سمیع ایڈووکیٹ امیدوار این اے 169، اسامہ فاروق چوہدری امیدوار حلقہ پی پی 257 اور ملک کلیم اللہ بھٹو امیدوار پی پی 255 نے کی نگران حلقہ خواتین نے ریلی کے شرکأء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خاموش تماشائی نہ بنیں فلسطین کا بھرپور ساتھ دیں ہم سب اسرائیل کے ظلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اسرائیل کو فلسطین پر ظلم کرتے 22 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں مسلم حکمران ڈرنے کے بجائے اسرائیل کے اگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے بھی موثر کردار ادا نہیں کر رہے فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ فوری واگزار کرایا جائے آخر میں قاری منصور نے فلسطین کے شہدا اور مسلمانوں کی یکجہتی و اتفاق کے لیئے دعا کرائی قاضی سمیع ایڈووکیٹ نے خواتین کو نیک مقصد کے لیئے کامیاب ریلی پر مبارکباد دی

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC