سندھ ریونیو بورڈ نے ستمبر کے مہینے میں 21 ارب 58 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کر لیا وہ پچھلے سال کے میں ستمبر کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے ۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے

سندھ ریونیو بورڈ نے ستمبر کے مہینے میں 21 ارب 58 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کر لیا وہ پچھلے سال کے میں ستمبر کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے ۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے جو پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے کے معاملے میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ستمبر کے مہینے میں سندھ ریونیو بورڈ نے 21 ارب 58 کروڑ روپے جمع کیے جبکہ ستمبر 2022 کے دوران 15 ارب 64 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے اس طرح پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں رواں سال ستمبر کا ٹیکس وصولی میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر تک سندھ ریونیو بورڈ نے 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا جو پچھلے مالی سال کی پہلی سیما ہی کہ 36 ارب 12 کروڑ روپے کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے ۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 235 ارب روپے ہے اور سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیم موجودہ انتظامیہ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اپنے اہداف کے حصول میں وہ رم نظر اتی ہے گزشتہ مالی سال کے ٹارگٹ 180 ارب روپے کے مقابلے میں اس مرتبہ 235 ارب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC