ایمبولنس کو ریگولیٹ کون کرے گا ؟


کسی بھی ایمرجنسی میں ایمبولنس قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں باشعور شہری ایمبولینس کو راستہ دینے میں دیر نہیں کرتے بلکہ اس کے لیے اسانی پیدا کرتے ہیں ۔
دوسری طرف شہر قائد میں دیکھا گیا ہے کہ بعض مواقع پر ایمبولینس کے سائرن کی اواز غیر معمولی حد تک اونچی ہوتی ہے


اور یہ سائرن اتنے زور سے بجائے جاتے ہیں کہ اس پاس کے لوگوں کے کانوں کے پردے پھٹنے والے ہو جاتے ہیں اور یہ سائرن کا شور ماحولیاتی الودگی اور شور میں اضافے کا باعث بنتا ہے اس کی اواز کو ریگولیٹ ہونا چاہیے ایک مریض کو بچانے والی ایمبولنس مزید کتنے مریض پیدا کر رہی ہے یہ سوچنا چاہیے
============================

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز جیتی بلکہ سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کے طور پر ان کی حیثیت کو بھی مستحکم کر دیا۔ گال میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ سری لنکا میں ان کا شاندار ٹریک ریکارڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسے دیگر کرکٹنگ پاور ہاؤسز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے، دونوں نے لنکن سرزمین پر 4،4 ٹیسٹ سیریز جیتی تھیں۔ سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ممالک میں پاکستان(5) پہلے، آسٹریلیا اور انگلینڈ (4،4) مشترکہ طور پر دوسرے، بھارت (3) تیسرے جب کہ جنوبی افریقہ (2) چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
===========================