اداکارہ سارہ خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ یو کے کی خوبصورت جگہوں سے بہتریبن تصاویر

اداکارہ سارہ خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ یو کے کی خوبصورت جگہوں سے بہتریبن تصاویر

======================

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی۔

واپڈا ذرائع نے بتایا ہے کہ بارشوں کے پانی کے باعث 3 روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو چکی ہے۔

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

سندھ بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند

آج صبح 10 بجے حب ڈیم میں پانی کا لیول 337.50 فٹ کا نشان عبور کر گیا۔

کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل بھرنے کا امکان ہے۔

حب ڈیم مکمل بھرنے سے پانی از خود اسپل ویز سے نکلنا شروع ہو جائے گا، ڈیم سے نکلنے والا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں جا گرے گا
===================

ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، رابعہ بٹ

اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کہتی ہیں کہ مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر نئے ڈراما سیریز ’گناہ‘ میں رابعہ بٹ کی بطور پولیس افسر پرفارمنس کو کافی پسند کیا جارہا ہے، رابعہ بٹ نے کہا کہ آج کل لوگ عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے ڈراموں میں عورت کو پٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے وائس ’آف امریکا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط عورت کا تصور خراب عورت کا ہوتا ہے کیونکہ اچھی عورت صرف مار پیٹ برداشت کرتی ہے اور روتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔‎

اداکارہ نے کہا کہ ان مسائل پر اگر ڈائریکٹر کوئی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان کہانیوں کو آڈینس قبول نہیں کرتی، آڈینس عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

رابعہ بٹ نے اپنے ڈراما سیریل ’گناہ‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’گناہ میری زندگی کا ایسا واحد پروجیکٹ ہے جس میں کام کرنے کے لیے میں نے ایک دن میں رضامندی ظاہر کردی تھی۔‘

انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے کردار کو اپنے آپ کو حقیقت میں پولیس افسر تصور کرکے نبھایا تھا۔

ان دنوں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’گناہ‘ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی دی جارہی ہے، یہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے جسے عدنان سرور نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں اور محسن علی نے اسے تحریر کیا ہے۔

6 اقساط پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ بھی شاندار ہے جس میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ، رابعہ بٹ، جگن کاظم اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ہی سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور شائقین کی جانب سے پزیرائی بھی سمیٹیں۔

ڈرامے کی کہانی کی اگر بات کریں تو اس کی کہانی طاقتور زمیندار ملک حیات خان (سرمد کھوسٹ) کے گرد گھومتی ہے جو خود کو اس وقت بے بس حالت میں پاتا ہے جب اس کی بیوی گل نور (جگن کاظم) اپنے بیٹوں کے ٹیوشن ٹیچر احمد (علی رضا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔

گل نور کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد ملک حیات خان کے سسرال (روحی خان اور ظفر عباس) اپنی دوسری بیٹی گل مہر (صبا قمر) سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم معاملات اس وقت ڈرامائی موڑ لے لیتے ہیں جب ایک ایماندار پولیس افسر ایس ایچ او صبیحہ (رابعہ بٹ) عین موقع پر آجاتی ہیں اور اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتی ہے کہ معاملہ آخر کیا ہے، کیا ملک کی بیوی واقعی بھاگ گئی ہے یا کہانی کچھ اور ہے؟

ایس ایچ او صبیحہ اس کیس کی تفتیش شروع کرتی ہیں اور ایسے شواہد سے پردہ اٹھاتی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ گل نور کی گمشدگی کی کہانی وہ نہیں جو بتائی جارہی ہے۔

ڈرامے کی تمام اقساط نشر ہونے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے ڈرامے کی کاسٹ کو بے حد سراہا، اس کے علاوہ رابعہ بٹ کے کردار کی تعریف اور ڈرامے کی کہانی کو بھی زبردست قرار دیا۔
===========================
حالیہ عرصہ میں 38 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک منتقل ہو گئے، تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری اور سیاسی عدم استحکام کے باعث بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک 12 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ 38 لاکھ کے اضافے سے بیرون ممالک چلے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر چکی۔ یوں نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست آگیا۔

تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سنبھالنے والے 13 جماعتوں کے اتحاد کے دوران میں جہاں ایک جانب سے ملکی معیشت اپنی تاریخ کے سب سے بدترین بحران کا شکار ہوئی، وہیں ملک کے حالات سے مایوس ہو کر بیرون ممالک جانے والوں کی تعداد میں اضافے کے بھی تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں عمومی طور پر سالانہ اوسطً 2 سے ڈھائی لاکھ پاکستانی روزگار کی تلاش میں بیرون مملک جاتے ہیں، تاہم سال 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 8 لاکھ سے زائد ہو گئی۔
اس حوالے سے 14 جولائی کو ایکسپریس نیوز کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ بھی ہوشربا اعداد و شمار بتائے گئے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت کے دور میں غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں کے بیرون ممالک چلے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ موجودہ اتحادی حکومت کے 14 ماہ میں 12 لاکھ21ہزار نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے۔
گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش کیلئے پاکستان کو خیرباد کہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک جانے والے نوجوانوں کی اکثریت ہنرمند ہے۔ 14 ماہ کے دوران 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین، ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 1600 سے زائد ڈرافٹ مین روزگار کیلئے بیرون ممالک چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 14 ماہ کے دوران سب سے زیادہ پاکستانی روزگار کی تلاش کیلئے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک گئے۔ لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوان سعودی عرب،2 لاکھ 29ہزار نوجوان متحدہ عرب امارات،1 لاکھ11 ہزار نوجواب اومان، 90ہزار 662 نوجوان قطر، 8ہزار نوجوان برطانیہ، 1300 نوجوان امریکہ، 20 ہزار نوجوان ملائیشیا،3ہزار نوجوان یونان،جبکہ 6ہزار سے زائد نوجوان رومانیہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں میں اکثریت کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ پنجاب سے 6لاکھ83 ہزار نوجوان، خیبرپختونخواہ سے 3 لاکھ24ہزار نوجوان، سندھ سے 90 ہزار جبکہ بلوچستان سے 12ہزار نوجوان بیرون ممالک گئے۔ اس کے علاوہ 44 ہزار نوجوان آزاد کشمیراور 11ہزار نوجوان اسلام آباد سے بیرون ممالک گئے۔
============================