اُشنا شاہ، سونیا حسین سے کیوں متاثر ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ ساتھی اداکارہ سونیا حسین سے متاثر ہیں۔

اُشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سونیا حسین کی ایک پوسٹ ری شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو نشے کے عادی فرد کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے سونیا حسین کے اس نئے منفرد کردار کے انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’سونیا حسین برصغیر کی سب سے خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ کبھی بھی مشکل ترین کردار ادا کرنے سے نہیں ڈرتیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے ان پر بہت فخر ہے اور میں ان سے بہت متاثر بھی ہوں‘۔
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند اداکارہ سونیا حسین اکثر ہی اپنے لیے مشکل ترین کرداروں کا انتخاب کرتے نظر آتی ہیں۔

اس سے قبل اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’سراب‘ میں نفسیاتی طور پر الجھی ہوئی لڑکی کا کردار ’حورین‘ بھی زبردست انداز میں ادا کیا، اس کردار میں اُن کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔