مائیکل جیکسن کا مشہور زمانہ ہیٹ نیلامی کیلئے پیش

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن نے اپنے گانے میں ’مون واک ڈانس‘ کرکے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

مائیکل نے مون واک ڈانس سے کچھ دیر قبل بلیک فیڈورا ہیٹ لگا رکھا تھا جو ستمبر کے دوران پیرس میں نیلام کیا جائے گا۔

1983 میں ایک کنسرٹ کے دوران مائیکل جیکسن ’بلی جین‘ گا رہے تھے، مون واک کرنے سے چند منٹ قبل انہوں نے اپنا ہیٹ تماشائیوں میں اچھال دیا تھا۔

26 ستمبر کو ہونے والی نیلامی میں ہیٹ کی قیمت کا تخمینہ 60 ہزار سے ایک لاکھ یورو لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون واک وہ ڈانس ہے جس میں لگتا ہے کہ رقاص آگے کی طرف چل رہا ہے لیکن دراصل وہ پیچھے کو جا رہا ہوتا ہے۔