کرن جوہر کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر ایک بڑا خواب پورا ہوگیا۔

کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برطانیہ کے پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آج کا دن بہت خاص رہا ہے!‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں خوش قسمت ہوں اور لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں لیسٹر کی معزز بیرونس ورما سے اعزاز حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم نے فلم انڈسٹری میں بطور فلمساز میرے کیریئر کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منایا اور میں نے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کا ٹیزر بھی لانچ کیا!‘

کرن جوہر نے لکھا کہ’یہ میری زندگی کے ان دنوں میں سے ایک ہے جہاں میں خود کو اپنا کوئی بڑا خواب پورا ہونے پر خود کو چٹکی کاٹ کر یقین دلاتا ہوں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے میرے سفر میں مجھے جو بے پناہ محبت دی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں سے یہ وعدہ کیا کہ اُن کے لیے مستقبل میں اور بھی بہت کچھ اچھا آنے والا ہے!