شاہد کپور کی بھوٹان میں چھٹیاں، امتیاز علی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اشارہ

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور آج کل بھوٹان میں تعطیلات منا رہے ہیں، انہوں نے یہاں سیاحتی تجربے کو غیر معمولی اور حیران کن قرار دیا۔

شاہد نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھوٹان کے اس زبردست ہوٹل میں میرے تمام حواس بحال ہوگئے، لاجواب سروس تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا خوبصورت ملک ہے، انتہائی غیر معمولی تجربہ رہا۔

حال ہی میں شاہد کپور کی فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ایک پرستار نے سوال کیا کہ آج کل آپ ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ بہت نظر آرہے ہیں، کیا نیا پروجیکٹ ان کے ساتھ کریں گے؟

جواباً شاہد نے کہا کہ ’اسمارٹ بوائے‘، اس جواب سے پرستاروں سمیت میڈیا نے بھی یہی اخذ کیا کہ واقعتاً شاہد کپور اپنا اگلا پروجیکٹ امتیاز علی کے ساتھ کریں گے۔