امریکی پاکستانی کمیونٹی کیلے بڑا اعزاز

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو ان کی گراں قدر خدمات پر volunteer of the year award سے نواز دیا گیا
یہ ایوارڈ انہیں ہیوسٹن کی سٹی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے دیا
اجلاس میں سعید شیخ کی 30 سالہ فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر سٹی کونسل کی ایما ء پر مئیر ٹرنر نے تعریفی سند بھی پیش کی

اس ایوارڈ کیلے 6 بر اعظموں کے 138 ممالک کے والنٹیرز میں سے سعید شیخ کا انتخاب کیا گیا تھا

تقریب میں قونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چودھری ،ممتاز پاکستانی امریکن اٹارنی نعمان حسین اور پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین نے بھی شرکت کی

ہیوسٹن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ

ہیوسٹن سٹی کونسل کے اجلاس کے دوران ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر اور ممتاز کمیونٹی رہنما سعید شیخ کو مہیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر کی طرف سے ان کی گراں قدر خدمات پر volunteer of the year award پیش کیا گیا
اس موقع پر اجلاس میں سعید شیخ کی 30 سالہ فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر سٹی کونسل کی ایما ء پر مئیر ٹرنر نے تعریفی سند بھی پیش کی

اس ایوارڈ کیلے 6 بر اعظموں کے 138 ممالک کے والنٹیرز میں سے سعید شیخ کا انتخاب کیا گیا تھا

اس موقع پر مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے قابل ستائش سرگرمیوں کے ذریعے مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلے اعلی قائدانہ صلاحیتوں اور قابل تحسین انسانی خدمات انجام دینے کی وجہ سے سعید شیخ اس اعلی ایوارڈ کے مستحق تھے

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید شیخ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی سپورٹ اور سسٹر سٹی کے چیف پیٹرن جاوید انور کی سرپرستی خدمات کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوئی

قونصل جنرل آفتاب چودھری نے سعید شیخ کو ملنے والے اعلی ایوارڈ کو پوری پاکستانی امریکی کمیونٹی اور پاکستان کیلے باعث افتخار قرار دیا

By- kamran -jilani –
international- correspondent
===========================