بہاولپور کا خبرنامہ- بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) ترجمان بہاول پورپولیس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وکٹوریہ ہسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص خود کو آگ لگا کر خود سوزی کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ شخص پی ٹی آئی کا ورکر تھا جس کے گھر پولیس نے ریڈ کیا اور اور اس کی بوڑھی ماں کو ہارٹ اٹیک ہوا جب ہسپتال عیادت کیلئے آیا تو حقیقت معلوم ہونے پر اس نے بد دل ہو کر خود کو آگ لگا لی۔یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ایک کہانی بنائی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ صرف عوام الناس کو گمراہ کرنے کی ناکام سازش کی گئی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس شخص کا نام محمد اشرف ولد محمد حسنین تھا جو کہ فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ تھا اور علی پور ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔ اور علی پور میں ہی زیر تعلیم تھا۔ جو کہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے بہاولپور آیا اور بی وی ایچ ہسپتال میں آکر خود کو آگ لگا لی۔ جس کے بعد اس کے ورثا سے رابطہ کیا گیا اس کا والد محمد حسنین علی پور سے آیا اور اسے ملتان برن یونٹ شفٹ کیا گیا۔ خود سوزی کرنے والے کا ویڈیو بیان بھی موجود ہے۔ جس کا بہاولپور سے کوئی تعلق نہ ہے۔ اور نہ ہی کسی طرح کے ریڈ یا پارٹی کا ذکر کرتا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ایک جھوٹا پراپیگنڈہ بنایا جا کر اداروں کو بدنام کرنے کے ناکام سازش کی جا رہی ہے
============================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) پھلوں اورسبزیوں کے ریٹ کوآگ لگ گئی آلو140’کدو80 ‘خوبانی ‘آلوبخارہ400 روپے کلوفروخت ہونے لگے بارش کابہانہ بناکرسبزیوں اورپھلوں کے ریٹ میں اضافہ کردیاگیا تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں گذشتہ چندروز میں پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ دوگنااضافہ کردیاگیا ٹماٹرایک روزقبل30 روپے’جبکہ آج 80 روپے’ٹینڈا120 سے 200 روپے’ توری50 سے 80 روپے’ آلو100 سے 140 ‘ پیاز40 سے 60 روپے’کدوشریف40 سے 80 ‘ کھیرا40 سے 70 ‘دھنیا80 سے 150 کلوفروخت کیاجانے لگااسی طرح پھلوں میں آم دسیری ایک روزقبل150 جبکہ آج 200 روپے کلو’ خوبانی300 سے 400 روپے’آلوبخارہ280 سے 400 ‘آرڑو100 سے 200 روپے کلوفروخت کیاجانے لگاجبکہ کیلا120 سے 200 روپے درجن اضافہ کردیاگیا۔
====================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )چیرمین آل پاکستان مسلم لیگ احمدرضا قصوری کی پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس’ 9 مئی کے واقعہ کی شدیدمذمت’مرکزی جنرل سیکریٹری سیف الرحمان بھی ہمراہ تھے تفصیل کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی باگ ڈور سابق وزیر قانون صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے سنبھال لی گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 9مئی واقعہ کی پرزور مذمت کی اور باقاعدہ آل پاکستان مسلم لیگ کے باقاعدہ چیئرمین کا اعلان کردیا.اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سیف الرحمن ،سینئر ممبر کپٹن عمران غوری ،جوائنٹ سیکرٹری محمد زاہد علی،وکلا ونگ کے صدر قطب الزمان ،ممبر رابطہ کمیٹی رحیم بخش ،ساوئتھ پنجاب کے صدر حاجی شریف ،کورڈینیٹر امجد شاہ، چیف گنائزر اسلا م آباد سید کمال شاہ اور پانچوں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
=======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر کمبوہ نے کہا ہے کہ طبی فضلہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس کے تدارک کے لیے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے وہ ضلعی ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو ہسپتال یا فرد ہسپتال کے ویسٹ کو غیر قانونی طریقے سے تلف کرتے ہوئے پایا گیا اس کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاے اور اس ہسپتال کا مالک کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کرے بصورت دیگر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی عنصر عباس سیال نے بتایا کہء 2023 میں ہسپتال کے ویسٹ کی خرید وفروخت میں ملوث کباڑ خانوں کے خلاف کل 7 ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اور 3 ہسپتالوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
=======================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) جامع مسجد الصادق کی خستہ حالی برقرار۔دس ملین گرانٹ کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔مگر کام کی رفتار صفر۔حافظ محمد شفیق سینئر وائس پریذیڈنٹ تنظیم تاجران جنوبی پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال2022 ‘ اگست میں سیکرٹری اوقاف میں گورنر پنجاب کو جامع مسجد الصادق کی خستہ حالی کے بارے میں درخواست دی ۔اسی طرح وفد کے ہمراہ کمشنر بہاولپور سے بھی بالمشافہ ملاقات کی اور ان کو مسجد کی خستہ حالی بالخصوص اس مشرقی مینار جو کہ ایک سو بیس فٹ طویل ہے اس کی خستہ حالی بارے خصوصی بتایا۔مگر ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود کسی بھی قسم کی عملی کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سیکرٹری اوقاف اور ان کاعملہ اور کمشنر بہاولپور نے بھی جامعہ مسجد الصادق کا دورہ کیا لیکن ابھی تک کام نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ اس بارے سیکرٹری اوقاف پنجاب اور زونل میں منسٹریٹر اوقاف کی چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سفارش پر تعینات زونل ایڈمنسٹریٹر بہاولپور کی عدم دلچسپی اور نا اہلی کی بدولت مسجد کی تعمیر تعطل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف کمشنر بہاولپور شاید کسی سانحہ کے منتظر ہیں۔جب کہ مسجد الصادق کے گردونواح میں موجود مارکیٹوں کے تاجر حضرات میں شمالی مینار کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید اضطراب پایا جاتا ہے اس لیے تاجر تنظیمیں اس فیصلے پر غور کر رہی ہیں کہ جلد ہی ذونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر کا گھیرا کیا جائے۔گزشتہ کئی ہفتوں سے مسجد کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے دس ملین گرانٹ کا بینر تو آویزاں کر دیا گیا لیکن ابھی تک نہ تو اس تعمیراتی کام کے لیے کسی کو ٹھیکہ دیا گیا اور نہ ہی کمیٹی تجویز کی گئی۔حافظ محمد شفیق سینئر وائس پریذیڈنٹ جنوبی پنجاب تنظیم تاجران پاکستان نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
=========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) لاہورتابہاولنگرموٹروے کا پی سی ون منظور’ بہاول پورایک دفعہ پھرموٹروے کے ثمرات سے محروم ‘موٹروے کوحاصل پور ‘بہاول پورتک بڑھایاجائے ان خیالا ت کااظہار سیداحمدعالم بخاری چیرمین الاحمدبلڈرزاینڈایرینامال بہاول پورنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پورکوماضی کی طرح اس دفعہ بھی موٹروے کے ثمرات سے محروم رکھاجارہاہے لاہور سے بہاولنگر باراستہ قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن 290 کلومیٹر موٹر وے کا پی سی ون جاری کیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بہاولپور کی محرومیوں میں مزید اضافہ کرنے کے بجائے اس موٹروے کو حاصلپور، بہاولپور تک بڑھا کر جھانگڑہ شرقی سے موٹروے لنک کر کے بہاولپور کے شہریوں کو سفری سہولیات سے مستفید کیا جائے
========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) پاکستان میں مہنگائی کی شرح38 فیصد جبکہ بھارت میں 4.7 فیصدہے وہ جوکپڑے بیچ کرمہنگائی ختم کرنے نکلے تھے وہ کہاں ہیں ان خیالات کااظہاردختربہاول پور سیاسی وسماجی رہنما بلقیس مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مئی میں افراط زر 75 سال کی بلند ترین سطح پرہے پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح اب پاکستان کی ہے۔ سری لنکا کو بھی ہم نے مہنگائی میں پیچھے چھوڑ دیاانہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38% اور بھارت میں صرف 4.7%۔ وہ جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں؟

==========================