پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ف)کی جانب سے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

میرپورخاص== تحسین احمد خان===پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ف)کی جانب سے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں فقیر مبارک مہر، سابق ایم پی لچھمن داس پیروانی، نقاش مری، مفتی ایوب سکندری، نذر مہر، فقیر مہر اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حر مجاہد اور ف لیگ ہمیشہ ملک اور پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، 1965 اور 1971 میں جس میں حر مجاہد نے پاک فوج کے ساتھ مل کر قومی سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کیا جس میں بہت سے جوان شہید ہوئے حر مجاہد فورس کے جوان بھی شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگاراہ کے حکم پر پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں ہمارا جینا مرنا پاک فوج کے ساتھ ہے اس موقع پر محمد بخش مہر، سرمد ناریجو اور دیگر نے بھی خطاب کیا*