میرپورخاص سول اسپتال میں ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج

میرپورخاصب ==تحسین احمد خان === میرپورخاص سول اسپتال میں ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج،آپریشن تھیٹرسمیت او پی ڈی کا بائیکاٹ،سول سرجن کی جانب سے اسپتال میں پرائیویٹ افراد مقرر کرنے پر ڈاکٹرز سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میرپورخاص میں سول سرجن ڈاکٹر شیرو موتی کی جانب سے مبینہ طور پر اسپتال میں پرائیویٹ ملازمین کو بھرتی کرنے کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لیکراج راٹھور، ڈاکٹر فدا برفت، ڈاکٹر ماجد پٹھان، ڈاکٹر سنیل اور دیگر نے کہا کہ سول سرجن اور پیرا میڈیکل نے ملی بھگت کر کے سرکاری ملازمین کی جگہ اسپتال میں پرائیویٹ لوگوں کو تعینات کیا ہے جو کہ اسپتال رولز کی خلاف ورزی ہے ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود اسپتال میں مریضوں کو دوائی نہیں مل رہی ان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کا ذمہ دار سول سرجن ہے جو غیر قانونی کام کرنے والوں کی سرپرستی کررہا ہے اور جب تک پرائیویٹ افراد کو باہر نہیں نکال دیا جاتا ہے اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گا ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد سول سرجن ڈاکٹر شیرو موتی نے مظاہرین اور ڈاکٹروں کو بلا کر ان سے بات کی اور ان کی رضامندی سے وارڈز میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں لگانے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس پر ڈاکٹروں نے عارضی طور پر ہڑتال موخر کردی دوسری جانب سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب اندرون ڈسٹرکٹ کے شہروں میراہ،ڈگری،ٹنڈوجان محمد،جھڈو نوکوٹ اور دیگر چھوٹے شہروں سے آنے والے ہزاروں افراد جو اپنے مریضوں کو اسپتال علاج کے لیے لاۓ تھے شدید ازیت کا شکار رہے جبکہ کئی مریضوں کی حالت چیک اہ نہ ہونے کی وجہ سے مزید خراب ہوچکی تھی *