ڈاکٹر اجمل ساوند قتل کیس میں مطلوب ملزم قبائلی تصادم میں ہلاک پروفیسر اجمل ساوند کو 2 ماہ قبل دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا تھا

حضور بخش منگی
===============

فرانس سے پی ایچ ڈی کرکے آئے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل کیس میں مطلوب ملزم قبائلی تصادم میں ہلاک ہوگیا۔

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں میں ساوند اور سندرانی کے دو قبائل میں تصادم ہوگیا، تصادم میں پروفیسر ڈاکٹراجمل ساوند کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کرم الدین سندرانی مارا گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کو 2 ماہ قبل دیرینہ دشمنی پر سندرانی قبیلے کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مقتول اجمل ساوند نے فرانس میں کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تھی اور سکھر کی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینیجمنٹ (آئی بی اے) یونیورسٹی میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اپریل میں اجمل ساوند کے قتل کے وقت کہا گیا تھا کہ یہ قتل کارو کاری کے ایک پرانے تنازعے پر ہوا ہے تاہم اجمل ساوند کے بھائی نے ایف آر میں کہا کہ ساوند کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے۔
https://www.aaj.tv/news/30330077/


==========================

No. Suk-IBA/PRO/020/23

پریس رلیز

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا 12 واں اجلاس منعقد

سکھر (پ ر) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 12واں اجلاس منگل 30 مئی 2023 کو یونیورسٹی کے مین کیمپس میں واقع اکیڈمک بلاک کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائیس چانسلر, سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کی۔

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پرو وائس چانسلر, ہیڈ آف دی ڈپارٹمینٹس اور کل اکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ کونسل نے زیر التواء اکیڈمکس میٹرز کو متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادوں کے ساتھ حل کیا۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے 12ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی قیادت کی، جس میں اہم تعلیمی معاملات اور ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اکیڈمک کونسل نے ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا, جن میں نصاب، تحقیقی منصوبوں، داخلہ پالیسی کا جائزہ لینے اور ذیلی کیمپسز کی منظوری شامل تھی۔ جامعہ میں نصاب کو صنعت کی ضروریات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیارات کے مطابق موجودہ پروگراموں پر نظر ثانی اور اپ ڈیٹ کیا گیا۔ مزید ازاں، کونسل کے اراکین نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈمکس کو فروغ دینے اور لرننگ ایکسپرینسز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیے ہیں۔ میٹنگ میں کئی اہم میٹرس پر توجہ دی گئی اور یونیورسٹی کے مجموعی تعلیمی ماحول کی ترقی کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے معیاری تعلیم اور تحقیق پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سازگار تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے میں فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء کی کوششوں کو سراہا۔

12ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بھتر کرنے کے مقصد اور عزم کی تجدید کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی قیادت میں یونیورسٹی, معیاری تعلیم فراہم کرنے، تحقیق کو فروغ دینے اور طلبہ کو ایکٹو اور ایڈوانسڈ ورلڈ کے لیے تیار کرنے کی کاوشوں کے ساتھ, ترقی کی راہ پہ گامزن ہے۔

سکھر
مئی 31, 2023
================================