پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی کتاب “ایزی آرتھوپیڈکس” کی تقریب رونمائی شعبہ فزیو تھراپی میں منعقد ہوئی جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

لاہور(مدثر قدیر)پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی کتاب “ایزی آرتھوپیڈکس” کی تقریب رونمائی شعبہ فزیو تھراپی میں منعقد ہوئی جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ دیگر مہمانوں میں میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان، کے ای ایم یو سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی, پر پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ، پروفیسر ڈاکٹر شریف، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب، اور پروفیسر ڈاکٹر نازش عمران نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کالج آف فزیوتھراپی کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت نے کی۔

تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے آرتھوپیڈک سرجری کی اہمیت اور میڈیکل اور فزیو تھراپی کے طلباء کو اتنے وسیع موضوع کو سمجھنے میں درپیش چیلنجز پر زور دیا۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع لیکن قابل رسائی وسیلہ بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے کتاب کے تصور اور اس کی نشوونما کے بارے میں بصیرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کی مطالعہ میں مدد کرنے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر، کتاب کی کاپیاں شوقین طلباء میں تقسیم کی گئیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کے پاس آرتھوپیڈک سرجری کے بارے میں ان کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے ایک قابل قدر ٹول موجود ہے۔
=================

پریکٹیکل امتحان میں بھی لاہور بورڈ کیجانب سے بدانتظامیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گورنمنٹ اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاون میں ایگزمینر رانا محمد اکبر کیمسٹری کا پریکٹیکل لینے 40 منٹ تاخیر سے پہنچے ۔ایگزمینر بروقت نہ پہنچنے پر عملی امتحان دینے والے متعدد امیدوار پریشانی سے دوچار رہے۔ کیمسٹری کا عملی امتحان بروقت شروع نہ ہوسکا۔جس کے باعث امیدواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ڈی آئی پروفیسر عرفان کی کوشیش سے ایگزمینرز کو بامشکل امتحانی سنٹر پہنچایا گیاجس کے باعث امیدواروں نے تاخیر سے پریکٹیکل شروع کرنے پر کنٹرولر امتحانات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اگر ناجائز نمبر کاٹے گئے تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔کنٹرولرامتحانات نے کیمسٹری پریکٹیکل میں ایگزمینر کے امتحانی سنٹر پر لیٹ پہنچنے پر نوٹس لے لیا گیا۔کنٹرولر امتحانات نے ایگزمینر کے لیٹ پہنچنے پر انکوائری شروع کرتے ہوئے ایگزمینر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیدیا۔
==================

لاہور(جنرل رپورٹر)پی آئی ٹی بی کی محکمہ معدنیات پنجاب کیلئے وضع کردہ چیف انسپکٹریٹ آف مائنز ایپ کے تحت اب تک 3 ہزار سے زائد معدنی ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جا چکی ہے جبکہ 7 مختلف ریجنز میں 14 انسپیکٹرز کی جانب سے 1000 سے زائد انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قاسم افضال، ڈائریکٹر عاطف حسین ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی نے محکمہ معدنیات کو تمام معدنی کانوں کی جگہوں کو ڈیجیٹائز کرنے اور موبائل فون کے ذریعے پیپر لیس ماحول میں معائنہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس کے علاؤہ یہ سسٹم معدنی کان پہ موجود ایمرجنسی ریسکیو آلات کی موجودگی کو ٹریک کرنے میں بھی محکمہ کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ سسٹم کے تحت کان کنی کے نظام کو مزید آسان اور ڈیجیٹل بنایا گیا ہے جس سے کان کنی کے قوانین کی خلاف ورزی کی آن لائن طریقے سے نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایپ کے ذریعے حادثات کی بروقت اطلاع کی سہولت بھی دی گئی ہے۔