2020سے پولیو فری زون کا اعزاز رکھنے والے ضلع میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو کے وائرس ملنے کا انکشاف ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیووائرس کی تصدیق کر دی پولیو کے کیس ظاہر ہونے کا خدشہ۔

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
2020سے پولیو فری زون کا اعزاز رکھنے والے ضلع میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو کے وائرس ملنے کا انکشاف ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیووائرس کی تصدیق کر دی پولیو کے کیس ظاہر ہونے کا خدشہ۔انتظامیہ میں کھلبلی ۔ کمشنر نے ہنگامی طور پر پولیو مہم چلانے اور پولیو خاتمے کی ہدایات جاری کر دیں تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے 2020 سے پولیو فری ضلع کا اعزاز حاصل کر نے والے میرپورخاص ضلع میں ڈبلیو پی وی ون نامی وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے اس حوالے سے تحقیقاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں میرپورخاص ضلع سے بھیجے جانے والے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے زرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ہر ماہ پولیو کی جانچ پڑتال کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی لیبارٹری میں بھیجے گئے پانی کے نمونوں میں شہر کی آٹھوں یونین کونسلوں کے نکاسی آب کی لائینو ں اور نکاسی آب کی مین گزرگاہ پران سے حاصل کئے گئے پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلا م آباد کی جانب سے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کی جانب سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب انھوں نے کہا کہ میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش ناک بات ہے اس سنگین صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی ضرورت ہے اور پولیو کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے بھی ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے پولیو کےفوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ پولیو وائرس پر نظر رکھنے کے لئے میرپورخاص سے ہر ماہ پانی کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں اپریل کے مہینے میں شہر کی آٹھ یونین کونسلوں کے نکاسی آب کے نمونے جانچ پڑتال کے لئے اسلام آباد لیبارٹری بھیجے گئے تھے اور لیبارٹری نے گندے پانی میں ڈبلیو ہی ون نامی وائرس کی تصدیق کی ہے انھو ں نے بتایا کہ پانی کے نمونوں سے ملنے والےپولیو وائرس کیماڑی کراچی سے ملنے والے وائرس میں سے ایک ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی کیماڑی سے کوئی بچہ یا پھر کوئی بچہ وہاں سے میرپورخاص آیا ہوگا جوکہ پولیو کا شکار ہو یہ وائرس لوکل نہیں مگر اس کی ٹریولنگ ہسٹری ہے اس کی روک تھام کے لئے پولیو کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے *