ہماری زمین دیہہ 119 کی 14 ایکڑ زرعی اراضی ہے پیپلزپارٹی کے کونسلر چندو بھیل اور جگتو بھیل نے قبضہ کر رکھا ہے ہم گزشتہ 8 سال سے انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان,~
بااثر افراد کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گوٹھ کمال خان لغاری کے رہائشی معشوق لغاری اور ان کی بزرگ والدہ حکیماں لغاری نے بتایا کہ ہماری زمین دیہہ 119 کی 14 ایکڑ زرعی اراضی ہے پیپلزپارٹی کے کونسلر چندو بھیل اور جگتو بھیل نے قبضہ کر رکھا ہے ہم گزشتہ 8 سال سے انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں ہم پیرپگارا کے مرید ہیں اور انصاف کیلئے خلیفہ علی غلام نظامانی سمیت ضلعی صدر مبارک مہر کے سامنے داد فریاد کی وہ لیکن ہم غریبوں کی مدد نہیں کر رہے اگر ہمارا مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو ہم ماں بیٹا پریس کلب کے سامنے خود کو جلا دیں گے جس کی ذمہ داری قبضہ مافیا پر عائد ہوگی انہوں نے پیر صاحب پگارا، خلیفہ علی غلام نظامانی، ضلعی صدر مبارک مہر، کمشنر میرپورخاص اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زمین سے قبضہ فوری ختم کرایا جائے۔*