بہاولپور کا خبرنامہ


بہاول پور(محمدعمرفاروق خان) شدیدبارش کے باعث ریلوے اسٹیشن کاانڈرپاس تالاب کامنظرپیش کرنے لگا آمدورفت معطل ہونے کے باعث شہروں کوشدیدمشکلات کاسامنا‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہاول پورمیں شدیدبارش کے باعث بہاول پورریلوے اسٹیشن کے قریب واقع انڈرپاس تالاب کامنظرپیش کرنے لگا جس کے باعث انڈرپاس سے آمدورفت بندہوگئی اورشہری اس کے متبادل کے طورپر ریلوے کراسنگ پھاٹک کاراستہ استعمال کرنے پرمجبور رہے ریلوے انڈرپاس سے24 گھنٹہ گزرنے کے باعث پانی کی نکاسی نہ ہوسکی
===========================

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان)سیاسی مداخلت یا انتظامیہ کی عدم دلچسپی آخری آرام گاہ کا راستہ 10دن بعدبھی نہ کھل سکا انتظامیہ کی کار ردگی پر سوالیہ نشان تفصیل کے مطابق بہاولپور قبرستان راستہ بندش کا معاملہ شدت اختیار کرگیا میت قبرستان لے جانے کی صورت میں دونوں گروپوں میں تصادم کا خطرہ مبینہ طور پرمحکمہ ریونیو احمد پور شرقیہ کی ملی بھگت سے سو سالہ پرانا راستہ جو کہ قبرستان تک جاتا ہے محکمہ ریونیو ریکارڈ میں گیارہ فٹ کا راستہ مساوی میں موجود اور شارع عام ہے مقامی زمینداروں نے خلیل احمد بھٹی جاوید چنڑ مشتاق احمد فاروق بھٹی نے راستہ کو توڑ کر مکان تعمیر اور زیر کاشت زمین بنا لی قبرستان راستہ بند کرکے قبضہ گروپ نے وہاں کے مقامی لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا شرجائینے پسندافراد نے قبرستان میں فاتحہ کے لئے جانے والے لوگوں کا جینا محال کر دیا متعدد بار ایسی احمدپور شرقیہ نے موقع چیک کر کے قبضہ گروپ سے راستہ واگزار کرایا جیسے ہی اے سی احمدپورشرقیہ واپس گئے تو انہوں نے دوبارہ قبضہ کر لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو بھی درخواست دی تاہم بااثر افراد کے سامنے بے بس نظر آئے شہری حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر قبضہ واگزار کروانے کی اپیل کی ہے تاکہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی جائے

بہاول پور (محمدعمرفاروق خان))پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات اور ممبر پی پی پی ڈیجیٹل ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی جانب سے جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی اور حراسگی کے من گھڑت الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہے جبکہ عمران نیازی نے تو بذات خود بنی گالا اور زمان پارک کو جنسی درندگی کی آماجگاہ بنا رکھا تھا اور اسکی اخلاقی گراوٹ و جنسی درندگی پر پر مبنی کئی آڈیو لیکس کے چرچے زبان زد عام ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی جانب سے سوچے سمجھے بھیانک منصوبے اداروں کو بدنام کرنے کی چالیں ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں کہاکہ عمران نیازی اقتدار سے محرومی کے بعد اور احتساب کے شکنجے کے خوف سے حواس باختہ ہو چکا ہے اور وطن عزیز پاکستان کو اقوام عالم میں گھٹیا اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے بدنام کرنے میں دن رات مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ سامراجی قوتوں کا پروردہ یہ کوکینی شخص انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے سیکورٹی اداروں پر بلیم تراشی کراکے عوام اور قومی اداروں میں خلیج پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا چاہتا ہے مگر ذی شعور و غیور عوام اب اس فتنہ عمرانیہ کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ 9 مئی کے دلخراش واقعات کے بعد تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ثابت ہوئی ہے اور اب خوف کے مارے پی ٹی آئی ارکان تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہے ہیں جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مصنوعی بیساکھیوں کے بغیر تحریک انصاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان) نئے اضلاع قائم کر کے چولستان کو الگ ڈویژن کا درجہ دیا جائے، قومی و صوبائی اسمبلی کے نئے حلقے بنائے جائیں، چولستان کے قدیم باشندوں کو انسانی حقوق اور بنیادی سہولتیں میسر کرنے کے ساتھ چولستان کی تمام زمینیں مقامی باشندوں کو الاٹ کی جائیں۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی چولستان کے استحصال اور چولستان کی بربادی کا بڑا سبب ہے، اسے ختم ہونا چاہئے، چولستان میں بوگس مردم شماری ہوئی ہے اسے منسوخ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارسرائیکستان قومی کونسل اور سرائیکی شعرا حقوق کونسل کی طرف سے منعقدہ چولستان سرائیکی ادبی کانفرنس بہاولپور سے چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ، اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر جاوید چانڈیو، پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس، سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، معروف سرائیکی شاعر جہانگیر مخلص،ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل سجاد حسین، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور سجاد بری، ڈائریکٹر میڈیا افیئر اسلامیہ یونیورسٹی شہزاد خالد، پروفیسر عصمت اللہ شاہ، پروفیسر اطہر لاشاری، صاحبزادہ میاں عبدالمجید عباسی، پروگرام آفیسر بہاولپور آرٹس کونسل ملک ذکا اللہ، اعجاز بلوچ، چوہدری شہباز مڑل، رائے محمد شریف، ملک جاوید چنڑ، ناصر اعوان، پروفیسر شمائلہ منظور، رائے غلام نبی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کی، تقریب کے منتظم سرائیکی شاعر دیوانہ بلوچ، انور مغل جبکہ سٹیج سیکرٹری ریحانہ فلک تھیں۔ سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کہا کہ چولستان پیاس اور افلاس کا صحرا ہے، چولستان کا وسیع بارڈر دشمن ملک بھارت کے ساتھ لگتا ہے، چولستان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینا ضروری ہے کہ یہ حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس چولستان کی تہذیب و ثقافت، چولستان کے آثار اور چولستان کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست سیاستدان اقتدار کی ہڈی پر لڑ رہے ہیں ان کی پسماندہ علاقوں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، آج اکیسویں صدی میں بھی چولستان میں لوگ پیاس سے مر جاتے ہیں، وزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کا حکم جاری کیا ہے کیا چولستان میں انسان نہیں بستے؟ کیا چولستان پاکستان کے جغرافیہ میں شامل نہیں؟انہوں نے کہا کہ چولستان کی نہروں میں پانی چوری ختم کر کے مقامی لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید چانڈیونے کہا کہ جس طرح چولستان کی تاریخی ثقافتی اور تہذیبی حیثیت ہے اسی طرح آج کی چولستان کانفرنس خطے کی نئی تاریخ رقم کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے شرکت کرنا تھی مگر ان کو لاہور جاناپڑا لہذا میں ان کی طرف سے خوشخبری دے رہا ہوں کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے چولستان سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے قیام کی منظوری دیدی ہے جس سے چولستان پر تحقیق اور ریسرچ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں کہ ظہور دھریجہ صاحب نے اس خطے کیلئے پوری زندگی وقف کر دی ہے۔ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ صرف چولستان ہی نہیں پورے وسیب کو بیگار کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، چولستان کی تباہی میں بیورو کریسی کا بڑا ہاتھ ہے، چولستان سمیت پورے وسیب کے مسئلے اس وقت حل ہوں گے جب صوبہ سرائیکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، پولیس حکام تمام محکموں کے سربراہان باہر سے آتے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے اداروں کے ساتھ ساتھ، عدلیہ اور انتظامیہ میں وسیب کی نمائندگی آٹے میں نمک برابر بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کو برباد کرنے میں بہاولپور کے نوابوں، مخدوموں، گدی نشینوں اور وڈیروں کا پورا پورا ہاتھ ہے، ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ چولستان کے ریسرچ سکالر پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں چولستان پر ایک عرصہ سے تحقیق کر رہا ہوں، چولستان کے نمبرداروں کا صدر بھی ہوں، آج کی کانفرنس میں چولستان سے شخصیات آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے مسائل بھی بیان کئے ہیں لیکن میں تمام مسائل کا چشم دید گواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق ریاست بہاولپور کے دو حصے صحرائے چولستان اور ایک حصہ دریائی علاقے پر مشتمل ہے، چولستان کا کم و بیش چھیاسٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر لینڈ مافیاز کی نظریں ہیں۔ سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی نے کہا کہ میں ایوان اقتدار میں رہا ہوں مجھے تمام حقیقتوں کا علم ہے کہ کہاں کہاں استحصال ہو رہا ہے۔
=======================

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان) ایڈیشنل سیکریٹری سپیشلائزہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی سول ہسپتال آمد‘ فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کادورہ‘کارکردگی کوسراہا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مزمل بشیرایڈیشنل سیکریٹری سپیشلائزہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ صادق عباسی (سول)ہسپتال بہاول پورکادورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹرمحمدطارق ملک فزیوتھراپسٹ نے کہاکہ ہماری پاس فالج‘لقوہ‘ کن رگ‘ ریڑھ کی ہڈی ومہروں کے امراض‘گردن‘کمر‘گھٹنوں وجوڑوں کادرد‘کندھے کام ہوجانا‘ ہاتھ اورپاؤ ں کاکام نہ کرنا‘ہڈی ٹوٹنے کے بعد اورجوڑوں کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد‘ پلسترکے بعد‘ اعصابی کمزوری‘ جوڑ کانکل جانا‘عورتوں میں ڈیلوری کے بعدکمردرد‘بچوں کاگردن نہ سنبھالنا‘ نہ چلنا‘نہ بیٹھنا‘ ایسے افراد جوکسی وجہ سے بسترتک محدودہوچکے ہیں یاہورہے ہیں وغیرہ مریضوں کافزیوتھراپی کے زریعے علاج سے وہ شفایاب ہورہے ہیں اورمحتاجی کی زندگی سے بچ کرمعاشرہ کاکارآمدشہری بن چکے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری سپیشلائزہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب مزمل بشیرنے ان کے شعبہ کی کارکردگی کوسراہا۔

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان)انوسٹیگیشن آفیسر انچارج شکیل احمد نے وفاقی محتسب آفس بہاولپور میں دو دن مسلسل اپنے دفتر میں میپکو،سوئی گیس اور اسٹیٹ لائف پاکستان پوسٹ آفس،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال وغیرہ کی بد انتظامی کیخلاف دائر کئے گئے 375 عمل درآمد کے ذیر التوا کیسز کی سماعت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سائلین کے مسائل کو فوری حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ وفاقی محکموں کے نمائدگان کو ہدایات جاری کیں اور 200 سے زائد کیسز کو نمٹا دیا گیا۔ میپکو کے صارفین کو بل کی ادائیگی کے سلسلے میں 15 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف مہیا کیا گیا اور بجلی کے تقریبا 50 خراب میٹرذ تبدیل کروا دیئے۔بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ میں LT اور HT لائن کی انسٹالیشن کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا اور متعلقہ محکمے کے ذمہ داران آفیسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ بقیہ الیکٹریفکیشن ورک کو جلد از جلد مکمل کریں۔ اہلیان علاقہ نے اس بات کو سراہا اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا۔مزید براں ڈپٹی ایڈوائذر شکیل احمد نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے۔شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری اورسستاا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے۔شکایت کنندگان نے اس بات کو مذ ید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے۔اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا۔ ایک بزرگ شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ ریجنل آفس بہاولپور کے تمام سٹاف ممبرذ کے رویئے اور اخلاق سے بہت متاثر ہے۔اللہ تعالی اس ادارے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے۔

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان)صادق پبلک سکول بہاول پور کی “سوسائٹی برائے تحقیق سولر انرجی” کے زیر اہتمام “پہلا تحقیقی سیمینار برائے سولر انرجی ” منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول تھے جبکہ مہمانان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار (ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور) اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید (ایسوسی ایٹ پروفیسرانسٹی ٹیوٹ آف فزکس۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور) تھے۔اس پروگرام کے سرپرست اعلی پروفیسر محمد مصطفے چودھری (ہیڈ ماسٹر سینئر صادق پبلک سکول) اور اس کے منتظم شعبہ فزکس صادق پبلک سکول کے پروفیسر ڈاکٹر وقاص اختر تھے۔ اس سیمینار میں سولر انرجی کی تحقیق کے حوالے سے صادق پبلک سکول کے طلبہ وطالبات، حنین اشرف، محمد احمد وِرک، سعد عبداللہ، ماہم سلیم اور صفیہ ملک نے اپنے تحقیقی مقالیپیش کیے۔ اس کے علاوہ طلبہ و طالبات کی تفریح کے لیے میجک شو پیش کیا گیا۔ سکول کے طالب علم شاہزیب عثمان نے گیت سنا کر حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے آخر میں حاضرین محفل کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان)پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن بہاولپور کی طرف گھریلو چائلڈلیبر کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم ضلع بہاولپور میں جاری تفصیل کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن بہاولپور اور عالمی ادارہ محنت کشILO کے باہمی اشتراک سے ضلع بہاولپور میں مختلف سکولز میں کی گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی ٹرینر کرن حنیف کی سربراہی میں ڈومیسٹک چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے اس آگاہی مہم کا مقصد کم عمر بچوں کے بینادی انسانی حقوق مثلا صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے میں آگاہی دینی ہے کہ جس طرح گرلز گائیڈز نے محنت کش بچوں کے حقوق کے تحفظ اور کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنے دوستوں ہمسایوں اور رشتہ داروں کو بھی اس آگاہی مہم میں شامل کیا جائے اس موقع پر گرلزگائیڈ ٹرینر کرن حنیف، رابعیہ مختار اور فاخرہ انور ودیگر پلے کارڈ بناکر پرزور مطالبہ کیا کہ منحت کش بچیوں کے ہاتھوں سیاوزار لیکر قلم تھمایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے لیے کارآمد ثابت ہوسکے

بہاول پور( ) جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس جان کاتحفظ فراہم کرے‘دھمکی دینے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے شہری راناندیم نے پولیس تھانہ کینٹ بہاول پورکودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں بزنس مین ہوں میں اپنے دوستوں وسیم ظہور‘وقارانصاری‘ناصرتنویرکے ہمراہ گھرپرموجودتھا کہ مورخہ29-5-2023 بوقت1-17 بجے رات میرے موبائل فون پرواٹس اپ نمبرپرفون کال آئی میں نے سپیکراوپن کرکے کال اٹینڈ کی کالرمشہود نے کہاکہ میں آپ کواورآپ کے ساتھیوں کوذبح کردونگا اوراسکاآغازکل صبح سے کردونگا اوپن سپیکر ہونے کی وجہ سے یہ بات گواہان وقارانصاری‘ناصرتنویرنے بھی سنی آپ سے گذارش ہے کہ مجھے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دیکرزیادتی کی گئی درخواست پیش کرتاہوں کاروائی کی جائے۔
==============================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================
====