) ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان اس وقت ساؤتھ پنجاب میں خاص طور پر اور پورے پاکستان میں زراعت کے فروغ کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے طریقہ کے ساتھ تربیتی سیشن و شعور آگاہی پروگرام کے ذریعے کاشتکاروں سمیت عام پبلک کو بھی اس کے فوائد سے آگاہ کر رہی ہے

بہاولپور (محمد عمر فاروق خان) ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان اس وقت ساؤتھ پنجاب میں خاص طور پر اور پورے پاکستان میں زراعت کے فروغ کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے طریقہ کے ساتھ تربیتی سیشن و شعور آگاہی پروگرام کے ذریعے کاشتکاروں سمیت عام پبلک کو بھی اس کے فوائد سے آگاہ کر رہی ہے یہ بات ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری خواجہ کاشف نے میڈیا کو بتاتے ہوے مذید بتایا کہ زراعت کے ساتھ منسلک لوگوں کے علاؤہ زراعت کے شعبے سے تعلق نہ رکھنے والوں کو اس پلیٹ فارم سے بہت فائدہ ملے گا اور مستقبل قریب میں ایگریرین مختلف کمپنیوں اداروں کے مختلف قسم کے معائدے کر رہی ہے جس سے ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان سے جڑے لوگوں کو تعلیمی صحت زراعت روزگار وغیرہ جیسے شعبہ جات سیر حاصل فوائد حاصل ہوں گے ۔
==========================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================
====