بہاولپور کا خبرنامہ – بہت اہم اور تازہ ترین خبریں۔

بہاولپور کا خبرنامہ – بہت اہم اور تازہ ترین خبریں۔
============================


بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )اے پی ایم ایل کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی ریلی کاانعقاد’ریلی کی قیادت اے پی ایم ایل کے نامزدچیرمین احمدرضاقصوری’مرکزی سیکریٹری جنرل سیف الرحمان کررہے تھے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی،افواج پاکستان زندہ باد ریلی،گلشن اقبال سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی آل پاکستان مسلم لیگ کے نامزد چیئرمین احمد رضا قصوری،مرکزی سیکرٹری جنرل سیف الرحمن کی ہدایت و قیادت میں،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد زاہد علی،ممبر رابطہ کمیٹی رحیم بخش،صدر سندھ ندیم صابر کی جانب سے( افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور افواج پاکستان زندہ باد ریلی)گلشن اقبال سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ۔افواج پاکستان کو تمام مرکزی قائیدین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔سینئر نائب صدر /مرکزی صدر لیبر ونگ محمد وسیم، سینئر فائوندر ممبر تحقیق احمد خان (پیارے بھائی) صدر وکلا ونگ قطب الزمان،سینئر ممبر شاہد خان،طارق حسین،یونس بچو(چیئرمین کاغذی بازار),منیاڑٹی ونگ سینٹرل پاکستان صدر منور سہوترا،سینٹرل کوارڈینیٹر انیل سجاد بھٹی و دیگر، سینئر نائب صدر لیبر ونگ/چیئرمین جنرل عقاب گروپ کراچی یونیورسٹی عظیم قادری،صدر سلمان عارف، میڈیا کوارڈینیٹرندیم ساگر،میڈیا سیل انچارج، ٹو جی۔ایس۔معین احمد، اویس راجپوت ،نائب صدر رشید،راجہ اشفاق غوری، ۔یوتھ ونگ صدر سندھ فراز،صدر کراچی محمد جمیل،نائب صدر شہزاد خان جنرل سیکرٹری شہریار قریشی،جوائنٹ سیکرٹری جاوید،کیپٹن عدیل، ویمین ونگ کراچی ڈویژن صدر نور،جنرل سیکرٹری ایمن،انفارمیشن سیکرٹری اصنہا و دیگر ، ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر قمر ن کی ٹیم اور تمام ڈسڑکٹ کے صدور اور ن کی ٹیم نے شرکت کی ۔اسپیشل گیسٹ کے طور پر کرنل ر عرفان باجوہ ،کمانڈر ندیم خان نے خصوصی شرکت کی
===========================

====================

بہاول پور (محمد عمر فاروق خان )
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے یکم جنوری سے 21/مئی 2023ء تک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر خالد محمود ارائیں،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پریونٹو پروگرام و فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر، اینٹامالوجسٹ اور مختلف محکموں کے فوکل پرسنز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے کہ پانی ایک جگہ ٹھہرنے نہ پائے۔ انہوں نے کہا کہ فالتو اور ناکارہ سامان کی تلفی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈینگی سے محفوظ رہا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی کوریج سوفیصد یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اینٹامالوجسٹ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کریں تاکہ ڈینگی مچھر کا لاروا پرورش نہ پائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فوکل پرسن اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی ویجیلینس رپورٹ کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پریونٹو پروگرام و ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری2023ء سے 21 مئی کے دوران ڈینگی کے 2788 مشکوک کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ایک ڈینگی کا کنفرم مریض تھا جو کہ دوسرے شہر سے سفر کرکے آیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں 31 مقامات پر ڈینگی لاروا پایاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 108 آؤٹ ڈور اور412 ان ڈور ٹیمیں فعال ہیں اور ضلع میں موجود 1724 ہاٹ سپاٹس کی سوفیصد کوریج کی گئی ہے۔
===========================

بہاول پور (محمدعمرفاروق خان )
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ (ٹیوٹا) کے باہمی اشتراک سے سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کے لئے فنی تربیت پر مشتمل تربیتی کورسز سمر سکل کیمپ2023ء کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دبئی محل روڈ بہاول پورمیں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بطور خاص شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دبئی محل روڈ پروفیسر درِ شہوار ترمذی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج آف ٹیکنالوجی سمیرا صالحہ، سرکاری کالجز کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر کے ہی ترقی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ فنی تعلیم حاصل کریں تاکہ بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر سکل کیمپ2023ء کے تحت طلبہ کو ٹیوٹا کے ادارہ جات میں فنی تعلیم دی جائے گی۔ اس دوران مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق فنی تعلیم کے کورسز کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کورسز میں طالبات بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں تاکہ آنے والے دنوں میں انہیں بہتر روزگار حاصل ہو۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ سمر سکل کیمپ 2023ء حکومت کا شاندار اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سرکاری سکولوں اور گورنمنٹ کالجز کے طلباء و طالبات سمر سکل کیمپ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سکل ایجوکیشن کی اہمیت ہے۔نوجوان فنی تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلبہ کے لئے فنی تعلیم کے ایسے کورسز کرائے جائیں گے جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے۔پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (ویمن) سمیرا صالحہ نے بریفنگ میں طلبہ کو فنی تعلیم کی مہارت فراہم کرنے کے حوالہ سے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سمرسکل کیمپ 2023ء میں گورنمنٹ کے سکول اور کالجز کے 15سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء وطالبات حصہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ ایڈمیشن فارم کے ذریعہ شمولیت اختیار کی جائے گی اور داخلہ لینے کی آخری تاریخ 25مئی 2023ء مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے سمر سکل کیمپ میں سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلبہ کو گھریلو الیکٹریشن، پلمبر، کمپیوٹر ایپلی کیشن، سیفٹی انسپکٹر، کاشی گری، سی این سی مشین آپریٹر، فلوری کلچر، آف سیٹ پرنٹنگ، گھریلو سلائی مشین، بیوٹیشن، کچن گارڈننگ، گھریلو آلات کی مرمت، ہیٹنگ و ٹیکنیشن ایئر کنڈیشنگ، ریفریجریشن اور گھریلو کوکنگ کے کورسزکرائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا سمر سکل کیمپ میں طلبہ کو کوالٹی ٹریننگ، فری فنی تعلیم اور فری ٹریننگ میٹریل بھی فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر سکل ایجوکیشن حاصل کرکے عملی زندگی میں حصہ لینے والی خواتین جویریہ حفیظ، مزمل اقبال اور فضیلہ زیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے فنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔
================================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس افسران کی صحت و تندروستی کیلئے جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر بہاولپور پولیس لائن میں پولیس افسران و جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس لائنز بہاولپور میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرحلہ وائز تمام پولیس افسران کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ کیمپ میں پولیس افسران کے سی بی سی، ایل ایف ٹیز، آر ایف ٹیز، یورک ایسڈ، بلڈ شوگر فاسٹنگ، ایچ بی اے ون سی، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، لیپڈ پروفائل، ایچ آئی وی اور آنکھوں کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ متعدی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے گی۔سکریننگ میں بعد از تشخیص پولیس افسران و جوانوں کا بالکل مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملازمان کی ہیپاٹائٹس سے بچا کی ویکسینشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران کی سکریننگ ٹیسٹ کرنے کا مقصد افسران و اہلکاران کی صحت یابی بارے اندازہ لگانا ہے، اور ان کا علاج کروا کر ان کو صحت مند رکھنا ہے۔ پولیس افسران عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور شہریوں کی حفاظت امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پولیس افسران کی صحت کا خاص خیال رکھنا لازمی ہے کیونکہ ایک صحت مند پولیس افسر ہی عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کر سکتا ہے۔
================================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان) بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔تھانہ کینٹ ، سٹی احمد پور شرقیہ ، صدر احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب اور دھوڑ کوٹ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 06مقدمات درج کرکے 31ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دا پر لگی ہوئی لاکھوں روپے رقم اور جوا کا سامان برآمد کرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو 31ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1390لیٹر دیسی شراب ، 110لیٹر لہن معہ 02چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 35 ملزمان کو گرفتار کر کے 05 کلو 840 گرام ہیروئین،32 کلو 710گرام چرس ، 05کلو بھنگ اور 86گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 49 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 43عدد پسٹل 30بور، 02 رپیٹر،02رائفل اور 02ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ”اے ”کے 17 اور ”بی”کے 242 سمیت 259مجرم اشتہاری جبکہ کیٹگری ”اے”کا 01اور کیٹگری ”بی”کے 41عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیا گیا ۔تھانہ کوتوالی اور سول لائنز پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اطلاعات دینے پر 02ملزمان کو اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ عنائتی نے 01ملزم جبکہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
===============================

بہاولپور(محمدعمرفاروق خان)خواندہ خواجہ غلام فرید کے فرد فرید خواجہ طاہر محمود کوریجہ کی وفات سے بہاولپور کے ایک ادبی تہذیبی اور روحانی عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے معروف پارلیمنٹیرئن اور مجلس ثقافت پاکستان کے چئیر مین سید تابش الوری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ طاہر محمود کوریجہ بہاولپور کی ایک گوشہ نشین مگر بلا کی کتب بین اور دل نشین شخصیت تھے بے حد خلیق ، متواضع مرنجاں مرنج اور روادار ! ان کا سراپا نفاست شرافت لطافت حکایت اور ظرافت میں ڈھلا ہوا تھا وہ دیہات کے ماحول سے نکل کر بہاولپور کے پر سکون ماحول میں منتقل ہوئے تو پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے وہ اپنی ذاتی بود و باش میں چھپے چھپے رہے اور خود کو گالف کلب تک محدود رکھا لیکن ادب کی کائنات میں عیاں اور نمایاں رہے وہ کئی اہم کتابوں کے مصنف ہیں انکا ایک شاندار کارنامہ قلمی مخطوطات کی تحقیق پر مبنی دیوان خواجہ غلام فرید کا نثری اردو ترجمہ ہے جو اپنے طرز تحریر کے اعتبار سے منفرد ہے فریدیات میں ان کی تحقیقی کاوش ، ترجمے اور نگارشات کو ایک اہم حوالے کی حیثیت حاصل رہے گی
=======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان)صادق پبلک سکول بہاول پور میں ہم نصابی سرگرمیاں صادق پبلک سکول بہاول پور میں پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ہم نصابی مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں انٹر ہاس اردو تقریری مقابلہ، انٹر ہاس انگریزی تقریری مقابلہ اورانٹر ہاس انگریزی حسنِ ادائیگی (Elocution) کا انعقاد شامل ہے۔ ان تمام مقابلوں کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔ انٹر ہاس اردو تقریری مقابلہ 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق عالمگیر ہاس نارتھ کے سید حسین عباس شاہ اور عالمگیر ہاس ساتھ کے اسداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ زینب ہاس کی سارہ کامران اور فرید ہاس کے حذیفہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شہباز ہاس کے عبداللہ عامر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔حوصلہ افزائی کے انعامات فیرل ہاس کی انوشہ ندیم اور عائشہ ہاس کی تسبیحہ ناجی کو دیے گئے۔اقامتی درجہ بندی میں عالمگیر ہاس نارتھ اول انعام کا حقدار قرار پایا۔زینب ہاس نے دوسری جبکہ فرید ہاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ہاس انگریزی تقریری مقابلہ 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق شہبا ز ہاس کے محمد عبداللہ وِرک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ فرید ہاس کے حذیفہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاجرہ ہاس کی علیزہ علی تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام عالمگیر ہاس نارتھ کے سید حسین عباس شاہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں شہباز ہاس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔فرید ہاس نے دوسری جبکہ عالمگیر ہاس نارتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انٹر ہاس انگریزی مقابلہ حسنِ ادائیگی (Elocution) 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق زینب ہاس کی مہروش خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شہباز ہاس کے محمد عفان اعظم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عالمگیر ہاس ساتھ کیریان وقاص اعوان اور ہاجرہ ہاس کی علیزہ علی تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔حوصلہ افزائی کا انعام فیرل ہاس کی سیمل فاطمہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں شہباز ہاس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔زینب ہاس نے دوسری جبکہ ہاجرہ ہاس اور عائشہ ہاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
============================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری سکو ل بہاولپورکے زیراہتمام منعقدہونیوالے انٹرمیڈیٹ پہلاسالانہ امتحان2023 میں انگریزی کے پرچہ میں امتحانی سنٹرگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس رحیم یارخان میں بڑابھائی چھوٹے بھائی کی جگہ امتحان دیتے ہوئےپکڑاگیاامیدواران کے کوائف چیک کرنے کے دوران نگران نےImpersonator کوپکڑلیابورڈ کے سپیشل انسپکٹرکی موجود گی میںImpersonatorکو پولیس کےحوالےکردیاگیا ہے سپیشل انسپکٹرمحمدطیب۔ کی مدعیت میں امیدوارکیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے کنٹرولرامتحانات نے کہاکہ سپروائزری سٹاف اگراسی طرح فرض شناسی سے کام کرتارہاتوبہت جلدبوٹی مافیاکلچرکاخاتمہ کردیاجائیگا۔
==============================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان) موجودہ اور سابق حکمرانوں کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں عام آدمی پریشان ہے حکومت اور اپوزیشن کرسی کیلئے ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کیلئے ہرحد کراس کرچکے ہیں قرآن پاک کتاب زندگی ہے قرآن مجید سے رہنمائی حاصل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جماعت اسلامی ملک میں عملا اقامت دین کا کام کررہی ہے ہمارے ممبران پارلیمنٹ کی کارکردگی ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نمایاں رہی ہے ہم نے وژن بہاولپور کے منشور کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی پلاننگ کی ہے بہاولپور کے مسائل اور ان کا حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار حلقہ پی پی 254 سید ذیشان اختر نے بہاولپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں عام آدمی کیلئے بھی ریلیف موجود ہے جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فانڈیشن نے ہر نازک موڑ پر ملک و ملت کی خدمت کی ہے اگر جماعت اسلامی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تو ہم پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنائیں گے جماعت اسلامی عملا ملک میں اقامتِ دین کیلئے جہدوجہد کررہی ہے مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے دار اور ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والے اپنے منشور سے ہٹ چکے ہیں اللہ کے فضل وکرم سے ہم ہی ملک میں تیدیلی لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر بحرانوں کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں جس سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
=====================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )اخبار فروش فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک افواج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں کا انعقاد پاکستان افواج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے۔افواج پاکستان کے لیے تن من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں،ٹکا خان تاحیات سیکرٹری جنرل اخبارفروش فیڈریشن 9مئی کو جو فوجی تنصیبات پر حملے کیئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، ظہور اعوان ،چوہدری محمد شریف ،آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،مقررین کا ریلیوں سے خطاب اخبار فروش یونین لاھور کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اخبار مارکیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،
======================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر ، چیئرمین دفاع پاکستان کونسل اور نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے فون پر ان سے خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا بھی کی ۔مولانا حقانی نے سراج الحق کے قافلے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، سراج الحق نے مولانا حامد الحق حقانی کے فون پر خیریت معلوم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا
=============================
بہاولپور ( محمد عمر فاروق خان) بھاولپور میں گراں فروشی عروج پر انتظامیہ لسی اور بھنگ پی کر سوئ ہوئ ہے روزانہ فرضی پریس ریلیز جاری کرکے عوام اور پنجاب حکومت کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے چینی 130 روپے فی کلو لال مرچ 800سو روپے فی کلو آٹے کا 10 کلو گرام تھیلا 1300 روپے سے بھی تجاوز پر اور اسی طرح باقی ضروریات زندگی کی اشیاء بھی ناجائز منافع خوری کی لپیٹ میں ہیں یہاں تک کہ تندور کی روٹی 15 روپے وزن 50 گرام دی جا رہی ہے مزدور ہوٹل پر روٹی کھانے سے ڈرتا ہےسبزیاں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بھاولپور کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد محسن نقوی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر و ڈی سی بھاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کیلئے گراں فروش عوام سے ناجائز منافع خوری نہ کر سکیں