یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف فارمیسی کے زیر اہتمام صنعت اور اکیڈیمیا کے روابط کو مضبوط کرنے پر خصوصی سمپوزیم منعقد کیا گیا

لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف فارمیسی کے زیر اہتمام صنعت اور اکیڈیمیا کے روابط کو مضبوط کرنے پر خصوصی سمپوزیم منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی جن میں ڈاکٹر شعیب حکیم مسعود فارماسیوٹیکلز، ڈاکٹر رضوان محمود، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ انسپیکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈاکٹر احمد جنید راشد رمنگٹن فارمیسی ، ڈاکٹر خرم رفیق احمدفیروز سنز ، غازی مستنصر ریاض شامل ہیں۔

اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، ڈین سکول آف فارمیسی ڈاکٹر اعجازاللہ چیمہ، فیکلٹی اور طلباء بھی موجود تھے۔

پینل ڈسکشن کے ذریعے ماہرین اور ریسرچرز نے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط کے حوالے سے جدید مشاہدات اور خیالات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک ہم ریسرچ کے کلچر کو فروغ نہیں دینگے تب تک انڈسٹری اور ایکڈیمیا کے درمیان گیپ ختم نہیں ہوگا۔

دیگر ماہرین نے ایسے سمپوزیم منعقد کراونے پر یو ایم ٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی جی یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سوینئرز پیش کیے