پاکستانی نژاد امریکی طالبعلم نے مختلف مضامین میں بیک وقت 6 ڈگریاں حاصل کرکے شاندار تاریخ رقم کردی

پاکستانی نژاد امریکی طالبعلم نے مختلف مضامین میں بیک وقت 6 ڈگریاں حاصل کرکے شاندار تاریخ رقم کردی

پاکستانی طالبعلم امریکی میڈیا اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے مدَر ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں ہونہار طالبعلم کو پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری نے میڈل بھی پہنایا
============
ہیوسٹن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ
==============
پاکستانی نژاد امریکی طالبعلم سعد ندیم نے مختلف مضامین میں بیک وقت 6 ڈگریاں حاصل کرکے شاندار تاریخ رقم کردی اور تعلیمی میدان میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی طالبعلم امریکی میڈیا اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے طالبعلم سعد ندیم نے
Bachelor of science in public health,
exercise sciences ,
nutrition and foods ,business administration,management and leadership
میں ہگریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں

طالبعلم سعد ندیم مدَر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر سلمان رزاقی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں میری کامیابی خدا کی خاص عنایت میرے ماں باپ کی دعاوں اور میری چار سالہ انتھک محنت کا نتیجہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستانی امریکی کمیونٹی کیلے بھی باعث افتخار ہے

تقریب میں ریفل ٹکٹس کے ذریعے لوگوں میں Amax ٹریول اور دیگر بزنسس کی جانب سے عمرہ کا ٹکٹ اور سینکڑوں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

تقریب کے اختتام پر پاکستان کے ممتاز گلوکار استاد رفاقت علی خان اور کوک اسٹوڈیو کی گلوکارہ الیزبتھ رائی نے اپنی خوبصورت گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کیا
========================