طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر معطل – مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا

طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر معطل

مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا

طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر معطل

مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا
—————

طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر معطل
مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا

سیالکوٹ میں گورنمنٹ مرے کالج کے اردو پروفیسر کو طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پروفیسر ایک طالبہ کو واٹس ایپ مسیجز کے ذریعے ہراساں کر رہے تھے جو منظر عام پر آگئے۔

پروفیسر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بھی تھے، انہيں اسی الزام میں چند ماہ پہلے انکوائری کے بعد معطل بھی کیا گيا تھا۔

https://jang.com.pk/news/1223594
==========================

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جو لوگ اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ اسی طرح غلط ہیں جس طرح عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر فلم کی حمایت میں لکھا ’جو لوگ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح غلط ہیں جو عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی چاہتے تھے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب ایک مرتبہ مرکزی سینسر بورڈ نے فلم کو پاس کردیا تو پھر کسی کو اس فیصلے کے اوپر اضافی آئینی اتھارٹی کے اختیارات نہیں ہیں۔

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی عوامی جذبات کو تیز کردیا ہے، جہاں کچھ لوگ فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں اکثریت اسے پروپیگنڈا قرار دے رہی ہے۔
===========

لاہور: پاکستانی فلم سپر پنجابی 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مسلم مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ہائی الرٹ

مقامی انگریزی اخبار کے مطابق فلم کے پروڈیوسر افتخار ٹھاکر نے بتایا ہے کہ فلم کا دنیا بھر کے 860 اسکرینز پر پرمیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا دےے گی۔

فلم کی کاسٹ میں محسن عباس، صائمہ بلوچ، ثنا، سلیم البیلا، قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ اور پروڈیوسر افتخار ٹھاکر ہیں۔

فلم کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں فنکار برادری نے فلم کو سراہا اور فلمسازوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نامور ہدایت کار شہزاد رفیق نے اس موقع پرکہا کہ یہ ایک تفریحی فلم ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔

ڈان اخبار کے مطابق فلم کے رائٹر ناصر ادیب نے آنے والی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کامیڈٰن آصف اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ افتخار ٹھاکر مستقبل میں بھی مزید فلمیں بنائیں گے۔
=================================
سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کر دیا۔ سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی، سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا، سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔
سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی ،سوزوکی جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار کی ہوگئی ۔ اسی طرح جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی ، اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی پیداواری لاگت اور ڈالر کی اونچی اڑان کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قراردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں گاڑی بنانے والی بڑی گاڑی ساز کمپنی سوزوکی موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا تھا۔ سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق چھ اپریل سے ہوا تھا۔ پاک ویلز کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی تھی۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی تھی۔ اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی تھی۔ سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے تھی۔
ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو گئی۔ سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ۔
============================================