ہائیکورٹ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔


ہائیکورٹ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

==================
=======================
=================
=========================

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے محمد الطاف یونس کی درخواست پرسماعت کی۔جس میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزارکے وکیل اجمل خان نے بتایا کہ کہ پنجاب کی نگران حکومت وائس چانسلرز تعینات کررہی ہے۔

وکیل نےنکتہ اٹھایا کہ کہ نگران حکومت کےپاس صرف روزمرہ کے معمولات کو نمٹانے کا اختیارہے۔وہ وائس چانسلرزتعینات نہیں کرسکتی ۔وکیل نے استدعا کی کہ قانون کے برعکس یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرزکی تعیناتی کےعمل کو شروع کیا گیا ۔اس عمل کواختیارسے بالا ہونے کی وجہ سے روکنےکا حکم دیا جائے۔
========================

میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں

مجموعی طور پر 3لاکھ 93 ہزار 264 طلباء و طالبات سائنس اور جنرل گروپ سے امتحانات دے رہے ہیں

نہم جماعت سائنس گروپ کے ایک لاکھ 65 ہزار 241 جبکہ دہم جماعت میں ایک لاکھ 90ہزار 690 امیدوار شریک ہو رہے ہیں

اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں بھی37 ہزار 333 امیدوار شریک ہوں گے

اس سال مجموعی طور پر 524 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں لڑکیوں کیلئے 245 اور لڑکوں کیلئے279 امتحانی مراکز شامل ہیں

صبح کی شفٹ میں نویں جماعت جبکہ سیکنڈ شفٹ میں دسویں جماعت کے پیپر لیے جائیں گے

طلبہ کے موبائل فون ساتھ لے کے آنے پر سخت پابندی ہے
==========================

کراچی پ ر
سینئر صحافی ممبر کراچی پریس کلب اور کراچی یونین اف جرنلسٹس اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ اردو ڈاکٹر وحید الرحمن یاسر رضوی کے قتل کو اٹھ برس بیت گئے ریاست قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہے پولیس نے قتل کی فائل داخل دفتر کر دی جو قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان ڈاکٹر ناصر محمود ڈاکٹر سعید عثمانی سہیل سانگی اور دیگر شامل تھے مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے اساتذہ کا قتل اور مقرمات میں ریاست کی عدم دلچسپی شرمناک ہے حکومت قتل کے محرکات کو جلد از جلد سامنے لائے
===

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا پانچ رکنی وفد09 مئی کو جامعہ کراچی کا دورہ کرے گا

ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم کے مطابق نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا پانچ رکنی وفدمنگل09 مئی 2023 ء کو ایکریڈیشن اور آگاہی سیمینار کے لئے جامعہ کراچی کا دورہ کرے گا۔

پانچ رکنی وفد نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار،سابق ڈائریکٹر ایگریکلچر اکنامکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سینٹر،اسلام آبادڈاکٹر عبدالحئی قریشی،ڈین فیکلٹی آف کروپ اینڈ فوڈ سائنس پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پیتھالوجی، پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر طارق مختار اور نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل عبداللہ پر مشتمل ہوگا۔

پانچ رکنی وفد کے دورے کا مقصدشعبہ ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ جامعہ کراچی میں بی ایس ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ،پلانٹ پیتھالوجی اورپلانٹ پروٹیکشن پروگرامز کی ایکریڈیشن اوراس کے علاوہ شعبہ فعلیات کے زیر اہتمام جاری بی ایس پولٹری سائنس پروگرام کی ایکریڈیشن اور شعبہ فعلیات میں آگاہی سیمینار کا انعقادبھی کیاجائے گا۔
=======================