متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں چیرمین حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت عید ملن پارٹی منعقد ہوئی


لاہور(جنرل رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں چیرمین حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت عید ملن پارٹی منعقد ہوئی۔ جس میں سیکر ٹری بورڈ ناصر اکرم، ظفر اقبال،عدیل احمد، رانا محمد عارف، سیف اللہ کھو کھر، منیر احمد، شاہد بشیر، بلال احمد، عامرحسین ہاشمی، علی اصغر، ذیشان گورسی سمیت دیگر افسران و ملازمین نے بڑ ی شرکت کی۔ سیکر ٹر ی بورڈ ناصر اکرم نے چیرمین بورڈ کی ایک سالہ کارکردگی بارے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیو ٹیگنگ، ا ی فائلنگ، ڈیجیٹل بلز، سپارکو معا ہدہ ناجائز قا بضین کے خلاف بھر پور آپریشن کے ذریعے اربوں روپے کی قیمتی پراپرٹی واگزارکروانے سمیت دیگر اقدامات سے ٹرسٹ بورڈ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہواہے، چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے آیندہ سال کے لئے ایک جامع پلان تیار کیا ہے جس کے ذریعے ملازمین کی پرموشن اور ان کے دیگر اہم مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ بورڈ کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، سیکر ٹری بورڈ نیچیرمین کو کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا۔