سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سپا کے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجابی قوم کے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمارے شہداء نے اپنے لہو کے نذرانے دے کر سندھ دھرتی کو امن کی دھرتی بنانے میں اہم کردار ادا کیا


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سپا کے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجابی قوم کے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمارے شہداء نے اپنے لہو کے نذرانے دے کر سندھ دھرتی کو امن کی دھرتی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جو قومیں اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں تاریخ انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پنجابی آبادگار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما راجہ میر زمان شہید، قوم پرست رہنما ملک ریاض، مشتاق بھٹی اور رشید جٹ کی قبروں پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد لواحقین اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری سردار بابر واہلہ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار جٹ، سابق چیئرمین ڈاکٹر افضل آرائیں، سینئر رہنما ظہیر آرائیں، کامریڈ آصف جٹ و دیگر بھی موجود تھے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا کہ جب بھی سندھ میں آباد پنجابی برادری کے خلاف قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع ہوا تو ہمارے شہداء نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پنجابی برادری کو تحفظ فراہم کیا ہم کسی قوم یا جماعت کے خلاف نہیں ہم صرف اس بات کے خواہاں ہیں کہ جس طرح سندھ میں دیگر قوموں کو رہنے کا حق ہے اسی طرح ہمیں بھی سندھ میں رہنے کا پورا حق ہے کیونکہ سندھ میں آباد پنجابی برادری قیام پاکستان سے قبل یہاں آباد ہے اور ہمارے بزرگوں نے ہی 1860 میں سندھ کو نہری نظام دے کر سندھ کو سر سبز و شاداب بنایا مگر آج سندھ کو سر سبز و شاداب بنانے والوں کی اولادوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جسے کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔*