پچھلے کئی سال سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 60فیصد بلوچستان کے عوام حکومت سے کیا مانگ رہے ہیں اور حکمران انہیں کیا دے رہے ہیں ؟ موجودہ صورتحال اور حکومتی کوششوں کا ایک جائزہ ۔

دنیا بھر میں بلوچ اپنی مہمان نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں اور بلوچ ثقافتی اقدار ، تحفظ کے جذبے کی دعوت دیتی ہیں اصل بلوچ کون ہیں وہ ہیں جن کے بزرگ مغربی ایران اور شمال مغربی ایران کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور جو آج بھی تین ملکوں ایران پاکستان اور افغانستان میں مقیم ہیں ان بلوچوں کی روایات کیا ہیں اور آج موجودہ پاکستان کے بلوچستان میں لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ؟ بلوچستان کا ذکر آئے تو ذہن مہرگڑھ کی نو ہزار سال پرانی تہذیب کے طرف چلا جاتا ہے یا پھر بارہویں صدی کے پہلے نامور بلوچی حکمران جلال خان کا نام ذہن میں آتا ہے خوارزمیہ ایمپائر کے آخری حکمران کا ذکر کیا جائے یا نصیر الدین سبکتگین کے بیٹے محمود آف غزنی کا نام لیا جائے جس نے بلوچستان پر حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا سلطان محمود غزنوی اور جلال خان سمیت بلوچستان کے علاقے میں جتنے بھی طاقتور حکمران آئے کیا کسی نے سوچا تھا کہ ایک دن اس خوبصورت اور قدرتی ذخائر سے مالا مال سرزمین بلوچستان کے 60 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے جنید صحت تعلیم اور سوشل انڈیکیٹرز میں پاکستان ہی نہیں جنوبی ایشیا میں سب سے نیچے درجے پر رکھا جائے گا ، لیکن ایسا کیوں کر ہوا ؟ کون ذمہ دار ہے اور کون اس دلدل سے بلوچوں کو باہر نکال سکتا ہے ؟
سونمیانی سے جیونی تک اس کا خوبصورت ترین ساحل ، آبی حیات اور انمول ذخائر سے بھرا ہوا سمندر ، او ماڑا کلمت ، پسنی گوادر ،کس کس شہر کا نام لیا جائے اگر دنیا کے سیاح جہاں آکر خوبصورتی دیکھ لیں تو دنگ رہ جائیں ،
بلوچستان کا دل کہاں ہے ؟ مانا جاتا ہے کہ ضلع خضدار میں کرخ گاؤں سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر انتہائی خوبصورت آبشار اور جھیل اس خطے کا دل ہے اسے Ozano کے نام سے جانا جاتا ہے یہ جھیل دل کی شکل کی ہے لہذا اسی مناسبت سے اسے بلوچستان کا دل کر دیا جاتا ہے ۔
بلوچستان کے بعض علاقوں میں 8 سے 10 زبانیں بولی جاتی ہیں جو لوگوں کی وسیع القلبی اور دوسروں کی زبان کو احترام دینے کی دلیل ہے ۔
جدید جمہوری بلوچستان کے بزرگوں میں میر غوث بخش بزنجو ، نواب یوسف عزیز مگسی ،عبدالعزیز کرد ،میر گل خان ناصر ،فیض محمد یوسف زئی کے نام نمایاں طور پر لیے جاتے ہیں ان سب نے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان کا خواب دیکھا اور بلوچستان کے سنہری ماضی کو بھی ذہن میں رکھا ۔لیکن کسے معلوم تھا کہ سال 2000 میں علی اصغر بنگلزئی کے لاپتہ ہونے سے شروع ہونے والا سلسلہ اتنا بڑھ جائے گا کئی لوگ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے پھریں گے ۔
چھ مخصوص رنگ ،سرخ ،سبز ،نیلا ، سفید ، سیاہ اور براؤن بلوچستان میں زندگی کو آگے بڑھانے کی پہچان دیتے ہیں بلوچستان کی دستکاری دنیا بھر میں اپنی شناخت رکھتی ہے ۔بلوچستان پاکستان کی فروٹ باسکٹ میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے انگور چیری بادام تربوز خوبانی سیب کھجور سمیت آپ جتنا ملیں گے بلوچستان آپ کو سب سے نمایاں نظر آئے گا ۔
بلوچستان کے عوام روایات کے امین ہیں بلوچستان کے بچوں کے لئے تعلیم یہ دروازہ کھلنے چاہیں نوجوانوں کو اعلی تعلیم اور روزگار کے مواقع ملنے چاہئیں صحت مندانہ تفریحی سہولتیں لوگوں کا حق ہیں اپنے فیصلے کرنے کی آزادی اور خود مختاری دوسروں کی طرح بلوچوں کو بھی عزیز ہے ، دہشت گردی لاقانونیت اور نا انصافی بلوچوں کی اگلی نسلوں کا مقدر نہیں ہونا چاہیے ۔

======================

بلوچستان کی خبریں۔
اور تصویری جائزہ


خبر نامہ نمبر 1420/2023
کوئٹہ 12اپریل:۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ بامقام حب پر گزشتہ برس پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ سڑکوں کی توڑ پھوڑ جیسے مسائل اور پل کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ معزز عدالت نے سیرت چوک حب تا اٹک کراس ساکران تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا معاملہ طویل عرصہ تک زیر التوا رکھنے اور مسئلہ کے حل میں عدم دلچسپی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی این ڈی P&D سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا معزز عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ تکلیف دہ امر ہے کہ اس مسئلہ پر گزشتہ دو تین سال کی عدم پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو حکومت بلوچستان اور نہ ہی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اس مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے جو کہ محکمہ کی ناکامی ہے مذکورہ افسران عدالت میں حاضر ہو کر بتائیں کہ یہ معاملہ طویل عرصہ سے کیوں زیر التواء ہے جس کی وجہ سے عوام کو بڑے پیمانے پر پریشانی کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ذمہ دار افسران کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی معزز عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو مزید حکم دیا کہ وہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور علاقہ کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری فنڈز کا بندوبست کرنے کے لییمیٹنگ طلب کریں اور اگلی پیشی پر پیش رفت سے آگاہ کریں معزز عدالت نے گزشتہ سماعت کے موقع پر جنرل مینیجر این ایچ اے (متعلقہ) سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو, چیف انجینئر روڈ, ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کو حب ندی میں کان کنی کا مستقل حل تلاش کرکے پلوں اور سڑکوں کو مستقبل میں بچانے کے حوالے سے اجلاس کرنے کا حکم دیا تھا۔معزز عدالت کو بتایا گیا کہ اس حکم کی تعمیل میں مورخہ 10 اپریل 2023 کو اجلاس منعقد کیا گیا اور تمام پلوں کی ایک کلو میٹر کی حدود میں کان کنی روکنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے معزز عدالت نے متعلقہ حکام کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ریمارکس دیئے یے کہ توقع ہے کہ اس اعلامیہ پر ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل حب کی جانب سے مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں مذکورہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لیے اگر کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو ڈپٹی کمشنر حب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حب میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں این ایچ اے اور سی این ڈبلیو بھی اس ضمن میں نگرانی کریں اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی شکایت کو نوٹ کر کے آپس میں شیئر کریں معزز عدالت کو ایس پی حب کی جانب سے پیش رفت رپورٹ بھی جمع کرائی گئی جس میں حب سٹی اور ایسٹرن بائی پاس میں ٹریفک کی ہموار روانی بارے میں بتایا گیا مزید ایس پی کی جانب سے حب میں ڈی ایس پی ٹریفک کی تعیناتی کیلئے لکھا گیا مراسلہ بھی جمع کرایا گیا معزز عدالت نے اس ضمن میں آئی جی پولیس کو حب میں ٹریفک کے مناسب کنٹرول اور بلا روک ٹوک روانی کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی حب میں تعیناتی کا حکم بھی دیا معزز عدالت نے ایس پی حب کو ایسٹرن بائی پاس پل پر ہیوی ٹریفک روکنے کے لئے رکاوٹوں کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
خبر نامہ نمبر 1421/2023
لسبیلہ12اپریل:۔چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر ہنگلاج ماتا مندر کے سالانہ میلے کے انتظامات مکمل اورجے یوآئی کے رکن صوباء اسمبلی مکھی شام لعل کے فنڈز سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں میلے میں سیکورٹی انتظامات حوالے سے خصوصی پلان مرتب کرلیا گیا ہے خارجی و داخلی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کی جائیگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مکھی شام لعل لاسی نے ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولیمپنٹ سوسائٹی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی خود مسلسل انتظامیہ سے میلے کے حوالے سے روابط میں ہیں چیف سیکریٹری کے اقدامات سے اقلیتی برادری مطمئن اور خوش ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال میلے ہنگلاج ماتا مندر میں پورے ملک سیلاکھوں یاتری شریک ہونگے انکا کہنا تھا ک کچھ ایسے یاتری ہیں جو چھ سو سے زائد کلومیٹر کا سفر پیدل ننگے پاوں طے کر ہنگلاج پہنچتے ہیں اور پوجا پاٹ کرتے ہیں اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہیں اس حوالے سے ایم پی اے نے کہا کہ اس بار میلے کے حوالے سے جو انتظامات کیئے جارہے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی روزانہ کی بنیاد پر صوبائی سطح اور ضلعی سطح کے افسران انتظامات کا جائزہ لے رہے یں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی اقلیت کے دل جیتنے والے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بلوچستان کی تاریخ میں پہلے چیف سیکرٹری ہیں جو مذہبی سیاحت کے فروغ میں دلچسپی لے رہے یں اور ان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ دنوں سیکریٹری اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی نے ہنگلاج ماتا مندر کا دورہ کیا اور میلے کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہیایکسئن پبلک ہیلتھ لسبیلہ طارق موندرہ نے بھی ہنگلاج ماتا مندر کا دورہ کیا اور یاتریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیایے انکا کہنا تھا کہ میلے کیدوران صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کو فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے ایم پی اے مکھی شام لعل نے چیف سیکرٹری کے ہدایت کے مطابق ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی جانب سے اور میلے میں یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورصوباء وزیر صحت سید احسان شاہ بھی ہنگلاج ماتامیلے کے یاتریوں کو صحت کی بہترین سہولت کی فراہمی رہائش روڈ ٹرانسپورٹ کھانے پینے اور صاف ستھرائی کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیاحکامات جاری کرچکے ہیں۔
خبر نامہ نمبر 1422/2023
ضلع چمن 12اپریل:۔ڈپٹی کمشنراسماعیل ابراھیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر ڈاکٹر عبدالسلام کے نگرانی میں آج اکیسویں افطاری کے بعد ہیڈکواٹر اور با?ی پاس کے ٹا?یگر اور لیویز فورس نےBایریا میں امن وامان برقرار رکھنے کیلے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی سنیب چیکنگ اور گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیں ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کو سختی سے ہدایات جاری کیے کہ وہ پورے علاقے میں 24 گھنٹے گشت کرتے رہے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ 24گھنٹے چوکنا، تیار اور ریڈ الرٹ رہیں اور امن دشمن جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارویاں تیز کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت اور سست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور زمہ واری امن وامان کی بحالی اور لوگوں کی جان و مال عزت آبرو اور کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور اسی میں علاقیکی ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے۔
خبر نامہ نمبر1423/2023


ضلع چمن 12اپریل:۔پاکستان، افغانستان اور ایران کا مشترکہ صنعت و تجارت کے وفود نے چمن کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس حوالے سے آج ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے چمن کا ایک روزہ دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی ملک اور صوبے کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے اس سے صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں بہتری آئی گی۔ انہوں نے صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے متعلق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم اور اکاؤنٹنٹ افسر عبدالظاہر درانی نے ایرانی کونسل کا استقبال کیا، اور ڈپٹی کمشنر چمن نے ایرانی کونسل جنرل کی دورے کو خوش آئند قرار دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام میں امن وآشتی اور دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ اعلی ایرانی آفیسران، بلوچستان کسٹمز کے اعلی آفیسران، اور دیگر محکموں کے افسران تھے، ڈسٹرکٹ چمن چمبر آف کامرس کے معزز نمائندوں نے ڈی سی آفس میں ایرانی جنرل قونصل سے حاجی اکبر خان کی سربراہی میں ملاقات کی بعد میں جنرل قونصل کو حاجی رحمت اللہ پہلوان نے پشتون روایتی پگڑی پہنائی۔

=======================
نصیرآباد 12اپریل:۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے صوبائی سیکرٹری خوراک مجیب رحمان پانیزئی کے ہمراہ ضلع نصیرآباد کے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا خریدی گئی گندم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی انہوں نے منجھو شوری نواب ثناء اللہ زہری اور عزیز آباد خریداری مراکز کا دورہ کیا اور گندم کا معائنہ کیا انہوں نے زمینداروں ٹرانسپورٹرز سے بھی ملاقات کی اور کئی مسائل موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دئیے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ جانان خان جعفر نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور صوبائی سیکرٹری خوراک مجیب الرحمن پانیزئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے حکومت کی جانب سے دس لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ مقررہ کیا گیا ہے اس وقت تک ایک لاکھ 22 ہزار گندم کی بوریاں خریدی گئی ہیں اور پچاس ہزار گندم کی بوریوں کی ترسیل ہوچکی ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور صوبائی سیکرٹری خوراک مجیب الرحمن پانیزئی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جو گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اسے پورا کرنے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے نصیرآباد ڈویژن کے بڑے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبے بھر کے عوام کے لئے خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس حوالے سے نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے دورانیے کو 15 مئی سے بڑھا کر 31 مئی تک مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ گندم خریداری کے ٹارگٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے انہوں نے بیوپاری حضرات کو بھی تنبیہ کی کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ہمیں صوبے بھر کی عوام کے مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا صوبائی حکومت عوام کے لئے بہتر مفادات میں اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں صوبے کی عوام کو آٹے کی فراہمی میں مشکلات درپیش نہ آئیں جب تک سرکار کا گندم خریداری کے حوالے سے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا نصیرآباد ڈویژن میں گندم کی نقل و حمل پر سختی جاری رہے گی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
======
خبر نامہ نمبر 1413/2023
کوئٹہ 12اپریل:۔حکومت بلوچستان نے گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جا? گی اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت منعقدہ گندم کی خریداری کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا سیکریٹری خوراک گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے اجلاس میں نصیر آباد ڈویژن میں گندم خریداری کے لی? عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے اور امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لی? قانون سازی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا سیکریٹری خوراک نے آگاہ کیا کہ وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر اس سال صوبائی حکومت نے بروقت اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہیاور ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا گیا ہے چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جا? گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگاچیف سیکریٹری نے کمشنر نصیر آباد کو محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرنے اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا موثر میکینزم قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر نامہ نمبر 1414/2023
ڈیرہ مراد جمالی 12اپریل:۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی ناجائز منافع خوری کے بدلے گندم کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کاروائی کرے گی اس عمل میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر کی عوام کے لئے گندم کی خریداری کے ٹارگٹ کو یقینی بنانے کے لئے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کے لئے خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کا مقرر کردہ ہدف پورا کیا جا سکے نصیرآباد میں مختلف جگہوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جہاں غیر قانونی طریقے سے گندم اسمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمٰن ساتکزئی کے ہمراہ گزشتہ روز رات گئے نوتال چیک پوسٹ پر گندم اسمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے کہا کہ دن ہو یا رات ضلعی انتظامیہ گندم اسمگل کرنے والوں کے خلاف ہمہ وقت چوکس ہے ہم کسی صورت گندم کی اسمگلنگ ہونے نہیں دیں گے ضلع نصیرآباد میں اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ گندم اسمگلنگ کرنے والوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ اس عمل سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام گندم سرکار ضبط کرنے کی مجاز ہوگی اس لئے گندم کی سمگلنگ سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہی گندم عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹور کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر نامہ نمبر 1415/2023
لورالائی12اپریل:۔پولیس فورس ہماری شان اور پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں دہشت گردی اور امن و امان قائم رکھنے کیلے پولیس کے جوانوں نے جان کے نذرانیدیکر یہ ثابت کر دیا کہ پولیس فورس ملک دشمن سے نمٹنے کے ل?ے کسی سے کم نہیں انشااللہ پولس فورس کیمورال بلندہیں اور عوام کے جسن ومال کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے. ڈی آئی جی لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی رمضان کے آخری عشرے میں عید کی خریدداری کے ل?ے رش کے پیش نظر رینج لورالائی شہر میں سیکورٹی امن وامان برقرار رکھنے کے ل?یے ایک اہم اجلاس ایس ایس پی آفس لورالائی میں ڈی آ?ی جی لورالا?ی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کے نگرانی میں منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی پولیس افیسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آ?ی جی لورالائی ملک محمد سلیم لہڑی نے پولیس ایگل سکواڈ لورالائی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہو?ے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرناپولیس کے فرا?ض میں شامل ہیں انہوں نے کہا گزشتہ ک?ی سالوں سے بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے ل?ے جس طرح جان کے نذرانے دیکر جام شہادتیں نوش فرما?ی وہ ہمارے ل?ے مشعل راہ ہیں شہدا پولیس ہمارافخرہے. انہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوا?ے کہا کہ شہدا کے نقش وقدم پر چلتے ہو?ے امن و امان کو قائم رکھنے کیلے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں. رمضان المبارک کا اخری عشرہ شروع ہے شہروں میں خرید فروخت کیلے عوام کے رش زیادہ ہوتی ہیں. شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائیگی. اور رش والی جگہوں پر لورالائی پولیس کے سول پارچات میں اہلکار تعینات کردیے. نیشنل ہائی ویز پر پولیس کی گشت شروع کرد?یے ایگل فورس کے جوانوں نے گذشتہ رات کچلاک میں بہادری سے جام شہادت نوش کی اور اسی طرح آے ٹی ایف کی جوانوں نے اپریشن میں سینے پر گولی کھاتے ہوے جام شہادت نوش کی. شہدا پولیس کی قربانیاں ضرور رنگ لائنگی ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوے امن کیلے کوشان ہیں. پولیس فورس کے حوصلے بلند ہونا چاہیے اور ہر حالت میں ملک دشمن عناصر سے ڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے انہوں نے.ایگل فورس لورالائی کی کارکردگی کو سراہا عوام کی بروقت اطلاع اور تعاون سے فورس کو بہت جلد کامیابی مل جاتی ہے اجلاس کے بعد.ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی نے زیر تعمیر پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی،پولیس لائن لورالائی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. سپین مسجد کیساتھ نئے تعمیر ہونے پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔
خبر نامہ نمبر 1416/2023
قلات12اپریل:۔ ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشمرقلات فدابلوچ ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنصراللہ لانگو ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹرنسیم لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈسٹرک اکاونٹس آفیسر علی اصغر سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی سپرنٹنڈنٹ ملک حبیب اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا محکمہ صحت کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنرکو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی غیرحاضریوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگراسٹاف کی کمی ادویات کی دستیابی ڈاکٹروں اور دیگراسٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ ایمبولینسسز کی فراہمی اور دیگر امور سے متعل تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے غیرحاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کرکے انکے تنخواہوں سے کھٹوتی کا حکم دیتے ہوے کہاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا ڈاکٹر لوگوں کیلئے مسیحا ہیں انہیں اپنے فرض کے ساتھ مخلص رہناہے صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر 1417/2023
کوئٹہ12اپریل:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوڈ فیسٹیول(افطاری تا سحری) بمقام ریلوے اسٹیشن زرغون روڈ کوئٹہ منعقد کرایا جارہاہے جوکہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔لہذا فوڈ فیسٹیول میں اسٹال لگانے والے ریسٹورنٹس،ہوٹل،جوس،آئس کریم اور کافی شاپ وغیرہ کے مالکان رجسٹریشن کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ کے دفتر سے فون نمبر 03369888838 اور081-9202671 پر رابطہ کریں۔
خبر نامہ نمبر 1418/2023
کوئٹہ 12 اپریل:۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا ا سب سے بڑا صوبہ ہے اور آبادی کم ہے جس سے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہیں اور صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔ صوبے میں کوئلہ، کرومائیٹ، گیس، سنگ مرمر،تانبا اور سونا کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور 750 کلو میٹر سے زیادہ ساحل ہے جو کہ ملکی جی ڈی پی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کمپنی ریکوڈک پروجیکٹ معاہدہ کیا ہے اور معاہدے کی صورت میں صوبائی حکومت کو ریکوڈک سے 25 فیصد حصہ ملے گا صوبے کے 8 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اس کے علاؤہ بیرک گولڈ کمپنی صوبے میں دیگر شعبوں میں بھی 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ ریکوڈک معاہدے سے صوبائی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ریکوڈک معاہدہ صوبے کی تقدیر بدل دے گی۔ ریکوڈک معاہدہ سے صوبے میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو ریسکیو، ریلیف، امدادی سامان کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے میں بھی کافی روشن امکانات ہیں۔ صوبائی حکومت سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی بلکہ غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ بلوچستان میں سیاحت کی صنعت کی ترقی صوبے اور اس کی آبادی کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، انفراسٹرکچر، صحت و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت نے اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے اس مقصد کے لیے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جنکی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے صوبے میں بہت تباہی مچادی، مسلسل تین مہینوں سے بارشیں شروع تھی اور خاص کر نصیر آباد ڈویژن کو شدید متاثر کیا۔ صوبائی حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم میں 9 ہزار سے زائد آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کریں کیونکہ ہم عوام کی خدمت کے لیے ہی ہیں۔ آفیسران کا فرض ہوتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو سمجھیں اور انہیں حل کرنے کے لیے ممکنہ تمام اقدامات اٹھائیں۔ آفیسر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ قانون کے تحت کارروائی کرنا، فیصلہ کرنا اور منصفانہ تقسیمات کرنا۔ انہیں ایسے پروجیکٹس کو ترقی دینے کے لیے بھی مستعد ہونا چاہئے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اثرات پیدا کرتے ہوں۔
=====================================
خبرنامہ نمبر1412/2023
لسبیلہ 12اپریل :۔سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ میں سیکرٹری ایریگیشن کی خصوصی ہدایت پر محکمے کے انجینئرز نےفلڈ ایریگیشن اسکیمات پر کام تیز کردیا پراجیکٹ سائٹ پر کیمپ لگا کر کام کی۔نگرانی شروع کردی ہے محکمہ ایریگیشن کے انجینئر غلام محمد بادینی نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ واہی ڈیم بیلہ کی تعمیراتی منصوبے میں کوالٹی میٹریل کے استعمال اور ڈیم باڈی اسٹرکچر کو پائیدار اور مظبوط بنانے کا کام شروع کردیا یے سرکاری ذراِئع کے مطابق واہی ڈیم بیلہ سیلابی پانی کی اسٹوریج اور علاقے کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کا اہم پراجیکٹ ہے مالی سال2021,22 کے بحٹ میں فلًڈ ایریگیشن اسکیم کی منظوری حکومت نے دی سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے کا تخمینہ لاگت 14 کروڑ روپے ہے حکومت بلوچستان کیجانب سے منصوبے کے لئے مطلوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود پراجیکٹ انجینئرز اور کنسٹرکشن کمپنی نے منصوبے کو جاری رکھا ایکسن ایریگیشن انجینئر غلام محند بادینی کا کہنا ہے کہ تحصیل بیلہ میں واہی ڈیم فلڈ ایریگیشن کی اہم اسکیم ہے علاقے میں دیرہا بنیادوں پر سیلاب سے زرعی اراضیات کو محفوظ رکھنے اور زیرزمین پانی کی اسٹوریج لیول کو بلند رکھنے میں اہم کردااداکرتے ہیں انجینئر غلام محمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب جیسی قدرت آفت کی تباہ کارہوں کے باوجود ضلع لسبیلہ میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرنگرانی تعمیر کئے گئے مختلف ڈیمز محفوظ رہے جو محکمہ ایریگیشن کے منصوبوں کی پائیداری اور کامیابی کو عیاں کرتا ہے ایکسئن ایریگیشن کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ایک زرعی ضلع ہے علاقے کے لوگوں کا نوے فہصد ذریعہ معاش ایگریکلچر اور لاِیواسٹاک سے وابستہ ہے محکمہ ایریگیشن لسبیلہ میں زرعی ترقی کیلئے ایریگیشن چینلوں کے ذریعے آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار اداکرریا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب کی تباہ کارہوں کے فوری بعد کسانوں اورکاشتکاروں کے تعاون سے تقسیم گاہوں اور ڈھورہ چینل کی بحالی کو یقینی بنایا گیا ہے واہی ڈیم بیلہ کی تعمیراتی منصوبے سے متعلق ایکسئن ایریگیشن نے بتایا کہ پراجیکٹ کا 65 فیصف فزیکلی کام مکمل ہوچکا ہے محکمہ ایریگیشن اور کنٹریکٹر فرم پرعزم ہیں کہ مقررہ مدت سے قبل منصوبے کو ہائہ تکمیل پہنچایا جائےواضح رہے کہ ضلع لسبیلہ اور حب میں ایریگیشن کی قابل ذکر سسی ڈیم پیرکس ڈیم اوردیگر متعدد اسکیمات زیر تکمیل ہیں ماہرین کا کہنا کہ اگر حکومت بروقت فنڈز کی فراہمی یقنی بنائے سی۔پیک روٹ کی اہم گزرگاہ دونوں اضلاع لسبیلہ اور ضلع حب میں ایریگیشن سیکٹر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگاجوکاشتکاروں کا معیارزندگی بلند رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
=========================

خبرنامہ نمبر1404/2023
کوئٹہ 12 اپریل: ۔ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف و سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے رمضان فوڈ پیکج کی ترسیل تیزی سے جاری ہے عوام کو مفت راشن کی فراہمی سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ماہ مقدس کا احترام نا کرنے اور عوام کی بنیادی ضروریات سے بے جا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت عوام کے مفادات کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنائے گی. موجودہ صوبائی حکومت تعلیم, صحت اور کھیل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے صوبے کے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اور معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے میں ہائرایجوکیشن کمیشن کا کردار انتہائی اہم و ضروری ہوتا ہے اس اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ہائرایجوکیشن کمیشن کا قیام جلد ممکن بنایا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبہ سے منسلک معاملات کو احسن طریقے سے دیکھا پرکھا اور حل کیا جا سکے. ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے موجودہ وسائل کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں خرچ کر رہی ہے. حالیہ سخت معاشی حالات میں روزگار کا حصول ضروری ہے اس لئے نوجوانوں کو ہنر مند تعلیم کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے.وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو روزگار کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل تیز و شفاف کرنے کیلئے احکامات دیے ہیں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی. عالمی مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے بلوچستان کے ایک ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپس فراہمی کا اعلان کیا ہے. پانچ لاکھ ڈالر مالیت کی ان سکالرشپس سے پراجیکٹ مینجمنٹ, آئی ٹی, ڈیجیٹل مارکیٹنگ, ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس, ڈیزائننگ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی جن کی تکمیل سے نوجوان گھروں سے کام کر کے بھی روزگار کا حصول ممکن بنا سکیں گے. ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ کا مذید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہر ممکن یقینی بنائی جا رہی ہے. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی عملی حکمت عملی کی بدولت صوبہ بہتری کی جانب گامزن ہے اور عوام اور حکومت کے درمیان روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور عوام کا اعتماد بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1405/2023
لسبیلہ 12اپریل :۔سنیئر صو بائی وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کی کوششوں سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر ریلیز آرڈر جاری کردی ہےسرکاری ذرائع کے مطابق صالح محمد ناصر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کا چارج سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر بیلہ سلینڈر دھماکہ کےجان بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کا ریلیز آرڈر جاری کردیا ہے سانحہ بیلہ سلینڈر دھماکے میں جانبحق افراد کے ورثاء کو 1500,000 روپے ، شدید زخمیوں کو 500,000 روپے اور معمولی زخمیوں کو 200,000 روپے ادا کی جائینگی سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان شہزاد بھوتانی کا کہنا ہی کہ حکومت بلوچستان کے احکامات پر بیلہ سلنڈر دھماکے میں جانبحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ڈی سی لسبیلہ کی سربراہی میں قائم ضلعی معاوضتی کمیٹی ویریفکیشن کے بعد ادائیگی کا عمل شروع کریگی انکا کہنا ہے کہ سانحہ بیلہ دہشت گردانہ واقعہ کے زمرے میں نہ آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی جس پر ایلیان لسبیلہ انکے شکرگزار ہیں شہزادبھوتانی کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے میں جن کے پیارے شہید ہوئے انکا دکھ ہمارا بھی دکھ ہے مشکل کی ہرگھڑی میں بھوتانی برادران لاسی عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1406/2023
لورالائی12 اپریل :۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی ہرممکن اقدامات اٹھا جارہے ہیں۔تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی باآسانی رسائی اور توجہ طلب علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئےجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، ضروری اصلاحات متعارف کرانے اور پروگرام میں بہتری لانے کا لائحہ عمل بھی طے کیے جائیں تاکہ پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل ہر مشکل سے بخوبی نمٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیوسے متعلق ڈی پیک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،اسسٹنٹ کمشنر بوری ظہوراحمد بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں ناصر شیخ، ڈی. ایس پی عبدالکر یم مندوخیل،ڈاکٹرفہیم اوتمانخیل ڈیلیو ایچ اوکے محمد اشرف،،فوکل پرسن مختار احمد ،نشینل پروگرام اور یونین کونسل کے سی ایم اوز دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانےکے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ تاہم پاکستان میں پولیو وائرس کے تدارک کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو اہداف کے حصول کے لیے پولیو وائرس کے پھیلاو¿ کو کنٹرول بہترین حکمت عملی کے ذریعے کرنا ہے۔کسی بھی علاقے میں وائرس کا جلد از جلد سراغ لگانا اور جلد از جلد خاتمے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران شیڈول اور طریقہ کار میں بہتری لائی جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں پہنچائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی اور بہتری کے لیے پولیو کے خاتمے کے لیے کمیونیکیشن کی سرگرمیاں کو بہتر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہی کے لیے استعمال کرنے، ویکسین کی افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور والدین کے قطرے نہ پلوانے کی وجوہات جان کر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر روز دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بر وقت مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1407/2023
قلات 12اپریل :۔ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ ضلع سے باہر مویشی کی ترسیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مہینے میں نافذ مویشیوں کے دوسرے اضلاع میں ترسیل پر پابندی کو یقینی بنارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منیراحمددرانی نے بڑی تعداد میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلیے موقع پر ہدایات بھی دیں۔منیر احمد درانی نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور چوری ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے ضلعی پولیس اور لیویز کو ٹھوس اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مزید متحرک رہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے شہریوں کی شکایت پر بہادرزئی کوہنگ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بے جائے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر فراہمی آب کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھاکر رپورٹ کریں۔ انہوں نے ضلع میں چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے شکایت پر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ضلع میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے وضع کردہ قیمتوں کے اطلاق اور بالخصوص قصائیوں کو اسکا پابند بنانے کی ہدایات دی۔ انہوں نے ایک شہری کی شکایت پر سبزی منڈی کے قریب واقع سڑک کی تعمیر و مرمت کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کے شکایات کے ازالے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایک سائل کی درخواست پر ایم ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بلڈوزر گھنٹوں کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1408/2023
زیارت 12اپریل :۔ زیارت اور سنجاوی کے لئے منظور شدہ پندرہ نئے ایمبولنسز کی چابیاں دینے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کا مہمان خصوصی بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینئر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمینٹ حاجی نورمحمد خان دومڑ تھے پروگرام میں ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹرانور مندوخیل ڈی ایس ایم زیارت فرید پانزئی ،ضلعی صدر عبدالستار کاکڑاور زیارت سے آئے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماءاور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب نے ایمبولنسز کی چابیاں ڈی ایچ آو¿ کے حوالے کیں سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر آپنے زیارت کے عوام اور کارکنوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہم نے اپنے چار سالہ دور میں تیس 30 ایمبو لینسزآپنے علاقے کے لئے منظور کرائےآج ہر یونین میں ایک ایمبولینس کھڑا نظرآئے گا سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیچھلے پی ایس ڈی پی میں ہم نے 48 بی ایچ اوز بھی منظور کرائے جس پر کام شروع ہے اور جون تک مکمل بھی ہوجائینگے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے صحت کے شعبے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1409/2023
کوہلو12اپریل :۔ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر نے کہا ہے کہ کوہلو میں مردی شماری آخری مرحلے میں ہے ضلع کوہلو کے 264 بلاکس میں 206 مکمل ہوچکے ہیں جس سے تقربیا 78 فیصد علاقے مکمل ہوچکےبیں جبکہ بقایا 22 فیصد جن پر کام جاری ہے تحصیل کوہلو کے 38 بلاک میں 31 مکمل ہیں جبکہ 7 میں کام کیا جارہا ہے تحصیل ماوند کے 58 بلاک میں 45 مکمل ہیں جبکہ 13 میں پر کام کیا جارہا ہے تحصیل ماوند میں 30 اینومیٹرز تحصیل تمبو کے 34 بلاک میں 19 مکمل ہیں جبکہ 15 میں کام جاری ہے تحصیل کوہلو میں 17 اینومیٹرز جبکہ تحصیل گرسنی کے 10 بلاک میں 8مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 2 میں کام ہورہا ہے تحصیل گرسنی میں 5 اینومیٹرز اپنے خدمات سرانجام رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کا عملہ مردم شماری میں ماہ صیام کے باوجود جانفشانی سے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن بلاکس میں کام جاری ہے ان کے نتائج بھی جلد مکمل ہوجائیں گے ضلع کے تمام بلاکس میں آبادی کا تناسب بہترین رہا ہے اور سروے کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا لوگوں سے گزارش ہے کہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے افراد کا اندراج صیح کریں تاکہ یہ عمل جلد جلد مکمل ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1410/2023
خضدار 12اپریل:۔میونسپل کارپوریشن خضدار ہال میں اسپیکر جمیل قادر زہری و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ محمد صالح جماوٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں مختلف وارڈز کے کونسلران نے اپنا تعارف کیا علاقہ اور اپنے اپنے وارڈز کے مسائل اجاگر کی ۔اجلاس سے میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی, پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد خضداری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمداسلم گزگی، اسمائ میر حسنی، احمدخان گنگو ودیگر نے خطاب کیا میئر خضدار میر آصف جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ واحد انسان ہوں جسے اللہ نے دوبارہ اس پلیٹ فارم پر موقع دیا ہے میری اولین کوشش ہوگی کی عوام نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس سے بڑھ کر عوام کی خدمت کرسکوں، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد خضدار نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم یہاں اکھٹا ہوئے ہیں یہ مت سمجھنا چاہیئے کہ صرف میئر یہاں کی تمام زمہداری اپنے سر پر اٹھاکر عوام کے مسائل کا زمہدار ہوگا بلکہ ہر وارڈ کو کونسلر اپنے وارڈ کا چیئرمین ہوگا عوام کی خدمت ہم سب پر عائد ہوتی ہے اور ہم صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھائنگے میونسپل کارپوریشن میں سب کو معلوم ہے فنڈز کی کمی رہتی ہے اتنا فنڈز مہیا نہیں کیا جاتا لیکن حتی الوسع کوشش ہوگی خضدار کے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے اسکے علاوہ کونسلران نے بھی اپنے وارڈز میں مسائل کے بارے میں اجلاس سے خطاب کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1411/2023
خضدار 12اپریل:۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کو گزشتہ شب سوراب لیویز اہلکاروں کے حادثے کی جیسے ہی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر خضدار سے سفر باندھ کر دو سو کلو میٹر دور جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے موقع پر پہنچ کر وہ اور ان کا عملہ نہ صرف امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا بلکہ انہوں نے لواحقین کو حوصلہ دیا اور اس سانحہ و صدمے کو برداشت کرنے کی تلقین کی۔اور کافی دیر تک دوسرے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے معاونت کرتے رہے۔ اور اس کے بعد دوسرے روز وہ محترم جناب کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کے ہمراہ سوراب جاکر نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ یقیناً یہ ایک دلخراش واقع ہے۔ جو منصب و رتبہ کی پروائ کیئے بغیر قومی ذمہ داری کو فوقیت اور اہمیت دیتا ہے۔ میجر محمد الیاس کبزئی کا پاکستان کے ان محدود پیمانے کے آفیسرز میں شمار ہوتا ہے کہ جن پر 23 کروڑ عوام حقیقی معنوں میں فخر محسوس کرتی ہے یہی افراد پوری دنیائ میں پاکستانی قوم کی پہچان بنے ہوئے ہیں۔ قومی جذبہ اور شعار کے حامل خضدار کے ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی یہ فرض شناسی وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کے لئے بھی اطمینان کا باعث ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 12اپریل :۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی اور سینئر وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دومڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر زیارت بشیر احمد بادینی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے زیارت کے متاثرہ دکانداروں نصیب اللّٰہ کاکڑ ، محراب خان کاکڑ ،انجمن تاجران زیارت کے نمائندوں اور متاثرہ دکانداروں نے مشترکہ بیان میں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ دکانداروں کے مالی نقصانات کا ازالہ کرنے میں معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا یہ سب صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا۔ انھوں نے مزید کہا اس مالی معاونت سے دکانداران اپنا چھینا گیا روزگار کسی تک واپس بحال کر نے کے قابل ہو جائیں گے اور زیارت شہر کی رونقیں بھی دوبارا لوٹ آئیں گے۔ ملک گل رنگ زیب عیسیٰ خیل ، نصیب اللّٰہ کاکڑ، میراجان لالا نے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی جانب سے متاثرہ دکانداروں میں تقسیم چیک کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران شرکائ سے خطاب بھی کیا۔ ساتھ ہی ضلعی حکام اور متعلقہ آفیسران کے بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ضمن میں معاونت کی۔ اسں بابت ملک گل رنگ زیب عیسیٰ خیل، نصیب اللّٰہ کاکڑ، میراجان لالا کا کردار بھی قابلِ ستائش ہیں جن کی آن تھک کوششوں سے متاثرہ دکانداروں کو صوبائی حکومت سے مالی معاونت ملی۔ اس موقع پر ملک گل رنگ زیب عیسیٰ خیل کی جانب سے شرکائ کے لئے پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
===================
۔حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

۔محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جاۓ گا

۔چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

۔سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد کی اجلاس کو بریفنگ

۔گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار

۔صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے۔اجلاس

۔نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ

۔امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جاۓ گی۔اجلاس میں فیصلہ

۔حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کرنے کابھی فیصلہ

۔اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔سیکریٹری خوراک

۔محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے ۔سیکریٹری خوراک

۔گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جاۓ۔چیف سیکریٹری کی ہدایت

۔گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔چیف سیکریٹری

۔محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جاۓ۔چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت

۔زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جاۓ۔چیف سیکریٹری کی ہدایت

۔گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جاۓ۔چیف سیکریٹری کی ہدایت

۔اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بریفنگ

۔ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ۓ گی ۔

۔نوتال چیک پوسٹ پر
محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا
=============================


وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

صوبے کے نوجوان اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیۓ درخواست دیں ۔وزیراعلئ

۔نوجوانوں کو انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میر ٹ پر نوکری دی جاۓ گی ۔وزیراعلئ کا پیغام

۔امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلئ شکایت سیل سے رابطہ کریں انکی شکایت کا ازالہ کیا جاۓ گا ۔وزیراعلئ

۔تمام انتظامی سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام خالی آسامیاں مشتہر کریں ۔وزیراعلئ

۔خالی آسامیو ں پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کیا جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔وزیراعلئ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی بھی شامل

۔گزشتہ ڈیڑھ برس کی مدت میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے

۔خالی آسامیوں کو قائم ریکورٹمنٹ کمیٹیوں کے زریعہ پر کیا جا رہا ہے ۔

۔لیویز تعلیم صحت اور دیگر محکموں کی خالی آسامیوں کو اخبارات کے زریعہ مشتہر کیا جار ہا ہے

۔پولیس ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ آف ریونیو اور سب انجینئیرز سمیت دیگر آسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتی کا عمل بھی جاری ہے

۔عوامی حلقوں خاص طور سے نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کا خیر مقدم