قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد ہویا فلاحی منصوبے ، امدادی سرگرمیوں سے لے کر عطیات کی فراہمی تک انگلش بسکٹ مینوفیکچررز آئی بی ایم کی انتظامیہ اور ٹیم ہر جگہ نمایاں نظر آتی ہے ۔

پچھلی کئی دہائیوں سے اگر کسی بات کی بلاخوف تردید گواہی دی جاسکتی ہے تو وہ یہ ہے کہ قدرتی آفات ہو ں یا عوامی بھلائی کے منصوبے ، ایسے ہر موقع اور ہر مقام پر اگر کوئی کمپنی امدادی سرگرمیوں اور عطیات کی فراہمی کے حوالے سے پیش پیش نظر آتی ہے تو وہ ہے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز جسے عام طور پر لوگ ای بی ایم EBM کے طور پر جانتے ہیں ۔اس کمپنی کی انتظامیہ سے لے کر ملازمین تک ہر شخص ایک ٹیم کی مانند امدادی جذبے سے بھرپور ، رضاکارانہ انداز میں سامنے آتا ہے چاہے زلزلہ ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں ، جہاں جہاں جب جب اللہ کی مخلوق مشکل میں نظر آئی یا سرکار نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی صدا بلند کی مطلبی کہنے والوں میں سب سے پہلے ایی بی ایم نظر آئی ۔


یہ کمپنی اپنے آغاز سے لے کر آج تک بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تیار کر تی آ رہی ہے یہاں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوتا ، ملازمین کے حقوق اور سیفٹی کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ، اس کی شاندار منفرد پروڈکٹس کی رینج بہت وسیع ہے جس پر صارفین کا بھرپور اعتماد اس کمپنی کے اعلیٰ معیار کا ثبوت فراہم کرتا ہے ۔ ہم اور آپ میں سے کون ایسا ہوگا جس نے اس کمپنی کے بنائے ہوئے لس ذائقہ دار بسکٹ نا چکھے ہو ں ، ہم میں سے اکثر اپنے بچپن سے یہ بسکٹ کھاتے آ رہے ہیں انہیں پسند کرتے ہیں پکنک پارٹی ہویا گھر اور دفتر میں ٹی ٹائم ۔ اس کمپنی کے بسکٹ ہمارا ساتھ نبھاتے ہیں ۔ مہمانوں کی آمد ہو تو اس کمپنی کے بسکٹ میزبانی کا حق ادا کرنے میں ساتھ دیتے ہیں ۔

مختلف برانڈز مقبولیت اور پسندیدگی میں ایک دوسرے پر بازی لے جا چکے ہیں اور یہ ہماری قوم کے پسندیدہ بسکٹس بن چکے ہیں ۔