آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار ایوب مہر نے اے پی این ایس کے جنرل سیکریٹری اور نو منتخب سینیٹر سرمد علی کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میرپورخاص واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر سرمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اخبار ی صنعت سے ہے اور اس صنعت کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ں

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمد خان ~
آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار ایوب مہر نے اے پی این ایس کے جنرل سیکریٹری اور نو منتخب سینیٹر سرمد علی کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میرپورخاص واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر سرمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اخبار ی صنعت سے ہے اور اس صنعت کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ں ، آپ کے مسائل سنے ان مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرونگا اخبارات کی سرکولیشن بڑھانا ضروری ہے تاکہ اخبارفروش کا روزگار بھی بڑھے۔ اس وقت آپکے مسائل ہی حل طلب نہیں بلکہ پوری قوم و ینٹی لیٹر پر ہے جو حکمرانوں کے لئے کڑی آزمائش ہے ۔ اس وقت ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ کے اخبار فروشوں کو یقین دلایا کہ ٹکا خان کی موجودگی میں آپکے مسائل وزیراعلی سندھ کے سامنے رکھے جائیں گے اور حل کرانے کی کوشش کریں گے اسی طرح ملک بھر کے اخبار فروشوں اور اخبار ی صنعت سے وابستہ صحافیوں اور کارکنوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کروں گا اگر ایسا نہ ہوا تو سوشل میڈیا پر سچ کو روکا اور جھوٹ کو پھیلایا جائیگا جو کسی بھی طرح حکومت اور قوم کیلئے درست ثابت نہ ہو گا۔ میں میڈیا سے ہوں میڈیا کے مسائل میرے مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے اخبار فروش خوش نصیب ہیں جنھیں ٹکا خان جیسا اپنے کاز سے محبت کرنے والا لیڈر ملا ہے۔ فیڈریشن اور اے پی این ایس کے اجلاسوں میں آپ کے لیڈر کو آپ کا وکیل پایا ۔ میں آج کی اس پرخلوص تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہماری صنعت سے ہمارے بھائی سید سرمدعلی کو سینیٹر منتخب کیا گیا اس خوبصورت انتخاب پر میں اپنی طرف سے اور ملک بھر کی اخبار فروش برادری کی طرف سے دور اندیشن اور محب وطن سیاستدان صدر پاکستان آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ جس دور اندیشی اور محب وطنی کے جذبے سے انہوں نے سید سرمد علی کا انتخاب کرایا وہ عوامی مسائل کو بھی اس طرح حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشن میری اخبار فروش برادری کے مسائل کا حل ہے اور آج وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ملک بھر کے اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرکے وسائل میں تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے ہر دور میں اخبار ی صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا اس دوران بحیثیت صدر اے پی این ایس اور بحثیت جنرل سیکرٹری سید سرمد علی نے اخبار فروش برادری کے مسائل کو خوبصورت انداز میں حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اب ہماری امید یقین میں بدل گئی ہے کہ وہ بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں بیٹھ کر ہمارے مسائل کو حل کرانے میںاپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر روزنامہ اوصاف کے ایڈیٹر انچیف مہتاب خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اخبار مالکان یکجا ہو کر پوری سنجیدگی سے ان مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میری ذاتی تجویز ہے کہ اخبارات کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کی جائیں تا کہ سرکولیشن میں اضافہ ہوا ور اخبار فروشوں کا روزگار بھی بڑھ سکے ، اس موقع پر محسن بلال نے کہا کہ ہمیشہ اخبار فروشوں کے لئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔اخبار فروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی نے کہا کہ سید سرمد علی کو سینیٹر منتخب ہونے پر اپنی طرف سے اور پوری اخبار فروش برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے قائد ٹکا خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے سید سرمد علی کے اعزاز میں آج کی تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے پر زور الفاظ سے نو منتخب سینیٹر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں اخبار فروش کیلئے بے شمار مسائل ایک طرف اخباری صنعت کی ترقی کا پہیہ رکاہوا ہے اور دوسری جانب مہنگائی نے معاشرے کو اپنے چنگل میں جکڑا ہوا ہے ایسی صورتحال میں ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسی شخصیت ایوان میں منتخب ہو کر آئی ہے جو ہمارے مسائل سے واقف بھی ہے ان کوحل کرانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اس موقع پر محسن بلال اخبار فروش یونین اسلام آباد کے صدر چوہدری محمد شریف ،حیدر آباد سے سید عامر افضال ملتان سے شیخ صلاح الدین ،عرفان اترا ، میر پور خاص سے ایوب مہر ،اخبار فروش یونین لاہور کے سپرپرست اعلی چوہدری عاشق،اخبار فروش یونین اسلام آباد کے اپوزیشن لیڈر محمد صدیق و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سید سرمد علی کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ٹکا خان کا اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عاشق نے سینیٹر سید سرمد علی کی اخباری صنعت کے لئے خدمات کو سراہا۔ سید عامر افضال نے سید سرمد علی کی سندھ کے اخبار فروشوں کیلئے کی گئی خدمات کو سراہا۔میر پورخاص سندھ سے ایوب مہر نے کہا کہ ہم اپنے قائد ٹکا خان کے مشکور ہے کہ وہ اخباری صنعت کے کسی بھی شعبہ کو نہیں بھولتے اور انہوں نے سید سرمد علی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا کہ ٹکا خان اخباری صنعت سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔*