بیت المقدس کے موجودہ حالات اور امتِ رسول ﷺ کا کردار

تحریر عروبہ عدنان
…………………………….۔۔.
اس سال مسلمانوں کے لیےرمضان کا مقدس مہینہ اور یہودیوں کا عید فصح کا تہوار ایک ہی وقت میں آئے ہیں۔
اسرائیلی مذہبی انتہاء پسند تنظیموں اور اسرائیلی جابر حکمرانوں نے ایکبار پھر بیت المقدس پہ ظلم و جبر کی تاریخ رقم کر دی ہے ، ہمارے میڈیا کی بے حسی اور امت رسولﷺ کی لاپرواہی اس ضمن میں لمحہءفکریہ ہے ۔۔۔۔ پچھلے سال بھی انہیں دنوں یہ سب ہوا تھا ۔۔۔
ہم سب کا فرض بنتا ہے کی اسرائیلیوں کے ظلم و جبر کے خلاف اور اس زلیل قوم کے غاصبانہ قبضے کے خلاف عالمی سطح پہ آواز بلند کریں یکجا و متحد ہو کر بحثیت امتِ رسولﷺ ۔۔۔.
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ “سارا کفر متحد ہو جائے گا اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے اور اس طرح ٹوٹ پڑیں گے مسلمانوں پر جس طرح بھوکے لوگ دستر خوان پر جمع ہوتے ہیں “حضورؐ نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ مسلمانوں میں “وہن” کی بیماری آجائے گی یعنی موت سے ڈر اور دنیا سے محبت ۔
موجودہ دور میں مسلم ممالک بری طرح کفار و مشرکین کے نرغے میں جکڑے ہوئے ہیں ۔ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی مسلم امہ کو نیست و نابود کرنے کے در پہ ہیں ۔۔۔ جو مسلم ملک سر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اس کے سر کو کچلنے کے لیے وہ ہر ممکن سازش کرتے ہیں اور اسے تباہ و برباد کر کے چھوڑتے ہیں افغانستان ، فلسطین ،عراق ، شام ، کشمیر ، لیبیا ، اور خود ہمارا ملک پاکستان ان مشرکین کی سازشوں کا شکار رہے ہیں ۔۔۔
ان سب حالات کا اگر گہرائ سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات مسلم دنیا پہ واضح ہو گئ ہے کہ یا تو دنیا میں موجود 61 مسلم ممالک متحد ہو جائیں اور اپنی متحدہ فوج تشکیل دیں یا پھر ہمیشہ کے لیے کفاروں کی غلامی قبول کر لیں ۔ ان 61 مسلم ممالک کی آبادی 1 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ 51 ہزار ہے اور ان کے پاس 3 کروڑ 48 لاکھ 19 ہزار 790 کلومیٹر رقبہ ہے ۔ ان ممالک کے پاس تقریباً 66 لاکھ 79 ہزار 560 تربیت یافتہ فوجی ہیں ۔ یہ تمام ممالک ہر سال اپنے دفاع پر 76 ارب 950 میلن ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔
صحیح اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ
سعودی عرب ۔۔۔ 21 ارب 876 میلن ڈالر
ترکی ۔۔۔ 10 ارب ڈالر
ایران ۔۔۔ پونے چھ ارب ڈالر
پاکستان ۔۔۔ ساڑھے تین ارب ڈالر
کویت ۔۔۔ سوا تین ارب ڈالر
ایتھوپیا ۔۔۔ سوا تین ارب ڈالر
الجیریا ۔۔۔ تین ارب ڈالر
مصر ۔۔۔۔ پونے تین ارب ڈالر
اور عراق ، مراکش ، عمان ، قطر 2 , 2 ارب ڈالر اپنے فوجی دفاع پہ خرچ کرتے ہیں ، اگر یہ تمام مسلم ممالک مل کر ایک مشترکہ فوج بنائیں اور اپنے دفاعی بجٹ کا صرف ایک چوتھائ حصہ متحدہ فوج کو دیں تو مسلم ممالک بہترین دفاعی پوزیشن میں آ سکتے ہیں ۔۔۔
اب وقت آ گیا ہے کہ امتِ رسولﷺ عملی طور پر اپنا کردار ادا کرے ،آنے والے وقت کے آثار بتا رہے ہیں کہ جلد جنگی میدان سجنے کو ہے ایک ایسا جنگی میدان جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا ۔۔
======================