جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج، مکمل تالا بندی

جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج، مکمل تالا بندی

احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے

جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کو تاحال تین ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی اور پچھلے تین سال سے مسلسل اپنے بنیادی حق مکمل تنخواہ، پروموشن، اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل سمیت جامعہ کے ایکٹ کے پالیسی ساز اداروں میں نمائندگی کیلئے احتجاج پر مجبور ہیں، اس سلسلے میں جمعرات کو بھی جامعہ بلوچستان میں مکمل طور پر تالا بندی رہی اور تمام امتحانات کا بائیکاٹ اور ٹرانسپورٹ بھی بند تھی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی سریاب روڈ پر نکالی جو جامعہ کے مین گیٹ کے سامنے سریاب روڈ پر دھرنے میں تبدیل ہوگئی اور مظاہرین نے سریاب روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا۔ دوسری جانب خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے سیکرٹری کالجز اینڈ ہائرایجوکیشن حافظ عبدالماجد کا کہنا ہے کہ احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے۔
========================

کشمور میں ملزمان کی فائرنگ سے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساؤند جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے گھوڑا گھاٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پروفیسر اجمل ساؤند جانبحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پروفیسر اجمل ساوند اپنے گاوں ڈاکٹر طارق ساوند سے سکھر خارہے تھے کہ 4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر اجمل ساؤند کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے نعش سول اسپتال منتقل کردی ۔واقعہ ساوند اور سندرانی قبائل میں جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا ہے، ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہے علاقے کی ناکابندی کردی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں جلد م ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
============================
سندھ ہائی کورٹ نے ایم نائن موٹر وے کی تعمیر کے دوران اطراف سے پیٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس ہٹانے سے متعلق درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں ایم نائن موٹر وے کی تعمیر کے دوران اطراف سے پیٹرولیم پمپس اور ریسٹورنٹس ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
=========================
بار بار تبادلے، کراچی پولیس کے کانسٹیبل کی خودکشی، انکوائری کا حکم

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی پولیس کے کانسٹیبل نے بار بار تبادلوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی جس پر سٹی پولیس چیف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ متوفی کے بھائی کے مطابق گلشن حدید کے رہائشی نعمت اللہ کا تبادلہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانہ ، قیوم آباد سی پی ای سی ہیڈکوارٹر اور پھر شکایت کرنے کی سزا کے طور پر سکھر تبادلہ کردیا گیا، صورتحال سے تنگ آکر نعمت اللہ نے سوچا نوکری چھوڑنے پر بچے بھوکے مر جائیں گے جبکہ خودکشی پر محکمہ سے رقم ملتی رہے گی، متوفی کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔
=======================
تین ٹیلی کام کمپنیوں کا وزیر آئی ٹی کو خط، تحفظات سے آگاہ کیا، وزارت اور یو ایس ایف سے جاری منصوبوں پر سبسڈی میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹیلی کام کی چار میں سے تین کمپنیوں نے وزارت آئی ٹی اور یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کو مزید فنڈز کے ساتھ ساتھ ملک کے غیر خدماتی اور غیر محفوظ علاقوں میں کنیکٹیویٹی پروجیکٹس کو مکمل کرنے کا وقت بتادیا۔ اگرچہ جاز، ٹیلی نار اور یوفون نے وزارت آئی ٹی اور یو ایس ایف کو خط لکھ کر باضابطہ طور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، چوتھے ٹیلی کام آپریٹر زونگ فور جی اس خط میں شامل نہیں ہوا۔
=========================

پاکستان جیسے قرضوں میں جکڑے ملک کے صرف ایک سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں میں 596 گاڑیاں ہیں جن میں ماہانہ کروڑوں روپے کا صرف فیول استعمال ہو رہا ہے۔ منسٹر آفس کے پروٹول وغیرہ کیلئے 13گاڑیوں پر ماہانہ فیول کی مد میں 79لاکھ روپے کے اخراجات ہورہے ہیں،مینٹی نینس کے اخراجات اسکے علاوہ ہیں، صرف منسٹر آفس اور اس کے پروٹول وغیرہ کیلئے 13گاڑیاں ہیں جن پر ماہانہ صرف فیول کی مد میں 79لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں
=========================
انٹرنیشنل بینک آف ساوتھ سوڈان ( آئی سی بی ) نے سلک بینک پاکستان میں 5کروڑ یورو کی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کی ہے ،سلک بینک کی جانب سے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ بینک کے 5 اپریل کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں اس پیشکش کا جائزہ لینے کے بعد بینک انتظامیہ کو شرائط اور قواعد و ضوابط طے کرنے کااختیار دینے کی منظوری دے دی گئی ہے بینک انتظامیہ آئی سی بی سے اس سلسلے میں تمام معاملات طے کرے گی۔
=========================

پاکستان نے متحدہ عرب امارت کا ایک بڑا مطالبہ مانتے ہوئے ایک اور ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دیدی جبکہ یو اے ای نے پاکستان کی ایک اور ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دینے کی تجویز تسلیم کرنے سے معذرت کرلی،وفاقی حکومت نے فیصلہ یو اے ای کی درخواست اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی صورتحال کے باعث کیا،وفاقی کابینہ نے ویز ایئر ابو ظہبی کو پاکستان اور ابوظہبی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری دیدی،کابینہ سے ہوا بازی ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
=============================