سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کو ریلیف دینے کیلئے اپنے دفترمیں کھلی کچہری لگائی

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کو ریلیف دینے کیلئے اپنے دفترمیں کھلی کچہری لگائی۔سائلین نے سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پرہی احکامات جاری کردیئے۔
صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہروقت حاضر ہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیس کو تیزکردیاگیاہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جارہے ہیں۔کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پرنمٹایاجارہاہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے محکمہ میں تمام افسران کو سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت بھی کی۔
===================