ڈینیوب گروپ کی جانب سے دبئی میں سحری کا بڑا انتظام

دبئی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان بستے ہیں وہاں فضیلت کے حوالے سے رمضان کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، اسی تناظر میں ڈینیوب گروپ کے بانی رضوان ساجن نے ملک کے مختلف سمندر پار مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، سحری میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک سے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈینیوب گروپ کے بانی رضوان ساجن نے تقریب کی صدارت کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات ایک پرامن ملک ہے جہاں دنیا بھر سے 200 سے زائد قومیتوں کے لوگوں نے ملک کی خدمت کی ہے۔
تقریب رضوان ساجن کے گھر پر منعقد ہوئی اور ان کے اہل خانہ نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا.
=============