ورلڈ واٹر ڈے کی مناسبت سے محکمہ تحفظ ماحولیات کا واک واک کی قیادت سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود نے کی

لاہور : 22 مارچ: پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور کے لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود نے کی جبکہ ڈی جی ای پی اے نادیہ ثاقب ، ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمٰن،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے جات سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے دوران شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر پانی کے تحفظ پر زور دیا گیا تھا۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ ہر سال 22 مارچ کو یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور اس کے تحفظ کے لیے کوششیں کی جاسکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پانی کا پہلا عالمی دن 1993 میں منایا گیا جبکہ اس کی تجویز سب سے پہلے ماحولیات اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں پیش کی گئی تھی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے آ بی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا تاکہ آ نیوالی نسلوں کے لیے ایک محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
==================