وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سےایئر مارشل غلام عباس گھمن کی ملاقات


وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایئر مارشل غلام عباس گھمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی فضائی حدود اور پاکستان کے فضائی مفادات کے دفاع کےلیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے معاونت اور تعریف پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
===============