گورنمنٹ کوئین میری گریجوایٹ کالج لاہور میں 26واں کانووکیشن کا انعقاد ہوا


لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کوئین میری گریجوایٹ کالج لاہور میں 26واں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں بطورمہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے ڈ ا ئریکٹر کا لجز منور شہز ا د اور پرنسپل گورنمنٹ کوئین میری گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران کے ہمراہ شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسو ل مقبول سے کیا گیا۔ کانووکیشن میں بی اے،بی ایس سی، بی کام، بی ایس چار سالہ پروگرام اور ایم اے کی 620 طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ علاوہ ازیں نمایاں پوزیشن حا صل کرنے والی9 طالبات میں گولڈ میڈل اور 14 طالبات میں رول آف آنر ز تقسیم کیے گئے۔ان طالبات میں شعبہ ابلاغیات کی ذوہا زاہد گولڈ میڈل اور رول آف آنر، بے سکیشن کی مریم فاروق گولڈمیڈ ل اور رول آف آنر کے ساتھ سرفرست ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ قابل اساتذہ، محنتی طلباء اور معیاری نصاب ملکی ترقی میں یکساں اہمیت کے حامل ہیں، کوئین میری کالج شاندار ر وایات کا حا مل تعلیمی ادارہ ہے۔ اور یہاں کی فارغ التحصیل طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں مزید برآں انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کے روشن مستقبل کا سرمایہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گی اور خو شحالی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گی۔ا نہو ں نے طالبا ت کو نصیحت کی کہ وہ والدین اور اسا تذہ کی عزت کریں۔ اور اسا تذہ کو کہا کہ وہ طالبا ت کی تعلیم کے سا تھ سا تھ تر بیت کا بھی خا ص ا ہتما م کریں۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرثمرہ عمران نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سماجی تعلقات کے تناظر میں ایک محفوظ،صحت مند اور خوشحال دنیا تشکیل دے سکتی ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی خواتین کی شرح تعلیم پر ہے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک جہاں عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے وہاں عورتوں کو معاشی اور معاشرتی، ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دور جدید میں ملک کی معاشرتی سیاسی اور اخلاقی ترقی میں عورت کی شمولیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10دسمبر 1908کو وکٹوریہ گر لزہائی سکول کے طور پر قائم ہونے والاآج کا گور نمنٹ کوئین میر ی گریجوایٹ کالج لاہور کئی دہائیوں سے اخلاقیات، ذہانت اور معاشرتی اصولوں کے بہترین معیار کے ساتھ ساتھ تعلیم فراہم کرنے کا فریضہ بھی انجام دے رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل صاحبہ نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔