’یہاں بہت خاموشی ہے‘، یوٹیوبر کے کہتے ہی بےقابو گاڑی کیفے میں گھس آئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران گاڑی کیفے میں گھس گئی۔

گاڑی کی ٹکر سے کیفے کے شیشے ٹوٹ گئے، حادثے سے چند لمحوں قبل پوڈکاسٹر ناتھن ریفس کہہ رہے تھے کہ ’یہاں بہت خاموشی ہے‘۔

یہ جملہ کہے ہوئے ایک لمحہ ہی گزرا کہ سیاہ رنگ کی گاڑی کیفے میں گھس گئی۔

ناتھن اپنی کرسی سے نیچے گر گئے لیکن اٹھنے کے بعد کہا کہ میرا خیال ہے ہم سب ٹھیک ہیں۔
ناتھن ریفس کے ساتھ پوڈکاسٹ میں فوٹوگرافر ایلکسے ریز موجود تھے جن کا انٹرویو ہو رہا تھا۔

گاڑی کو خاتون چلا رہی تھیں، وہ پیچھے سے ٹریفک سگنل توڑ کر آرہی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔