مریم نواز شریف کا دورہ کراچی سنگ مل ثابت ہوگا، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ منور رضا

مریم نواز شریف کا دورہ کراچی سنگ مل ثابت ہوگا، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ منور رضا

متوالے اپنی مرکزی چیف آرگنائزر اور قائد نواز شریف کی بہادر بیٹی کےدورےکے شدت سے منتظر ہیں۔ تاریخی استقبال ہوگا۔

کراچی (نعیم اختر) مریم نواز شریف کا دورہ کراچی سنگ مل ثابت ہوگا، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ متوالے اپنی مرکزی چیف آرگنائزر اور قائد نواز شریف کی بہادر بیٹی کے شدت سے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے عوام کی طاقت سے تین بار میاں نواز شریف اور چوتھی بار میاں شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔ مسلم لیگ کا مستقبل روشن ہے آئندہ بھی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی آپ نے توشہ خانے کے قیمتی تحفے فروخت کرتے وقت اگر اپنی تھوڑی سی عقل کا استعمال کرلیتے اور غیرت کے جذبے کو جگالیتے تو ایسا جو آج ہورہا ہے ویسا نہ ہوتا لیکن افسوس کہ کرسی اور دولت تمہاری کمزوری ہے اور یہ ہی کمزوری اور لالچ تم کو کہیں کا نہیں رکھے گی۔ ابتداء ہوچکی ہے سنبھل سکتے ہو تو سنبھل جاؤ آخرکب تک عدالتوں سے بھاگو ں گے۔