این ای ڈی،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے لیے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جامعہ این ای ڈی کی سینڈیکیٹ نے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل ہی ایک خصوصی جلسہ تقسیم اسناد یونیورسٹی میں منعقد ہوگا جس میں صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراور گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کریں گے۔
======================
تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور این اے ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روش حشمت لودھی کی دوستی کافی چرچا ہے جس طرح وزیراعلی نے اعلی تعلیمی شعبے کے امور میں مختلف مواقع پر سروش حشمت لودھی کو اہمیت دی اور انہیں مختلف انکوائری کمیٹیوں میں شامل کیا گیا اور وزیر اعلی کے دور میں ہیں انہیں وائس چانسلر کے منصب پر خدمات انجام دینے کیلئے موقع دیا گیا ، تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ اہم معاملات میں نہ صرف ڈاکٹر سروش پر اندھا اعتماد کرتے ہیں بلکہ اہم فیصلے ان کی مشاورت سے کرتے ہیں اب اگر اتنے اعتماد اور پیار کے اظہار کے بدلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کے جانب سے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کے اعزازی سند عطا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو اس میں کسی کو حیرت نہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلی آفس نے بہت سے معاملات پر این ای ڈی یونیورسٹی کے حوالے سے صرف اس لئے صرف نظر کیا کہ وہاں پر سروش حشمت لودھی بیٹھے ہوئے ہیں لہذا ان کے لئے کوئی مشکل کھڑی نہیں ہونی چاہیے بلکہ مختلف
مواقع پر ان کی آسانی اور سہولت کو مدنظر رکھا جاتا ہے
بظاہر اس کا فائدہ یونیورسٹی اور اسٹوڈنٹس کو پہنچایا جاتا ہے ۔ لیکن حقیقت میں سید مراد علی شاہ اور سروش حشمت لودھی اپنی اپنی کرسی پر بیٹھ کر پرانی دوستی نبھا رہے ہیں ۔
===================================


لاہور()اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں پہلے دن ایک آگہی سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی جب کہ دیگر شرکاء میں ضلعی انتظامیہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام مہمانوں اور خاص طور پہ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
انسداد منشیات کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نےکیمپس میں منشیات کے روک تھام کےلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس حوالے سے مختلف اوقات پہ آگہی سیشنز اور سیمینارز بھی منعقد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جنرل اوکاڑہ عبدالجبار تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ منشیات کی لت نوجوان نسل اور خاص طور پہ طلباء کو تباہ کر رہی ہے۔ یہ ابتدائی طور پہ یونیورسٹی میں ایک وقتی لذت کے طور پہ شروع ہوتی ہے اور بعد میں عادت بن جاتی ہے۔
یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مظہر حسین ساہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تقریبا سات فیصد افراد منشیات کی لت کا شکار ہیں اور ہر سال اس میں چالیس ہزار افراد کا اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے اس مہم کی کامیابی کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رینالہ کی اے ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ منشیات کا استعمال ایک عادت کے طور پہ شروع ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ زہر پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ منشیات بیچنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
سیمینار کے اختتام پہ ریلی کا اختتام کیا گیا اور کیمپس میں شجر کاری بھی کی گئی۔
===========

لاہور ( جنرل رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کی ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2023 (فیز2) میں پیش کئے گئے ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے/بی کام)، بی بی اے، بی ایس (آڑھائی سالہ متبادل ایم اے/ایم ایس سی) اور بی ایس (چار سالہ)، ٹیچر ٹریننگ(بی۔ایڈ) پروگراموں کے علاوہ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز اور شارٹ کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 18اپریل 2023 مقرر کی ہے۔ جبکہ میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 7مارچ 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہے۔ جاری طلبہ رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن 21مارچ 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
=====================================


لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ویٹس کیئر کلب نے پا لتو جا نورو ں کے گالا و پنچھی میلے کاانعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس کے میں لان میں کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف،پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی اور ڈاکٹر سید سلیم احمد کے ہمراہ پیٹس گا لا و پنچھی میلے کا افتتا ح کیا۔ جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طا لبا ت نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ پیٹس گا لا و پنچھی میلہ میں مختلف اقسام اور رنگو ں کے پرندے (طو طے، کبو تر) جبکہ پا لتو جا نوروں میں مختلف اقسام کی(بلیاں،کتے) لا ئے گئے طلبہ اور بچو ں نے ان جا نورو ں اور پرندو ن کے ساتھ سیلفیا ں لیں نیز ان کی تصا ویر بھی کھینچیں۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے طلبہ کو بہتر مستقبل کے حوا لے سے NAVLE امتحان کی تیا ری کے لیئے خود کو تیار کرنے، جا نورو ں میں پا ئی جانے والی بیماریو ں کی تشخیص کے حوا لے سے دور حا ضر کے جدید رجحانا ت، طریقہ علا ج اور تحقیق سے متعلقہ نالج سیکھنے کی بھی تلقین کی۔
اُ نہو ں نے جا نورو ں کی فلا ح سے متعلقہ اُ مور پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ بیمار جا نور کے علا ج کے دوران آئستگی سے ہینڈلنگ کریں، جا نورو ں کے ساتھ
نر می سے پیش آئیں، ان کی حفا ظت کریں اوروقت پر کھانا دیں نیز جا نورو ں کو آپس میں لڑ وانے جیسے بے ہو دہ کھیلو ں سے اجتناب کرنے کی تا کید بھی کی۔ پیٹس گا لا و پنچھی میلے کے اختتا م پر پا لتو جا نوروں کے مالکان کے درمیان شیلڈیں بھی تتقسیم کیں گئیں۔
=====