نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پاکستان یوروگائناکولوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری بائینیل ہائی برڈ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی


لاہور(جنرل رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پاکستان یوروگائناکولوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری بائینیل ہائی برڈ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرپرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل،پروفیسرامجد،پروفیسرشگفتہ طاہر،پروفیسرنازلی حمید،پروفیسرطیبہ وسیم،پروفیسرخرم زمان،پروفیسرعارف تجمل،پروفیسرحلیمہ ہاشمی،ڈاکٹروجیہہ اصغر،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرہنگ مین جنگ اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران مقررین کی جانب سے ریسرچ کی دنیامیں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں یوروگائناکولوجی کے شعبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے اکٹھے کام کرناہوگا۔ ایک صحت مندمعاشرہ کیلئے ریسرچ پرخاص توجہ دینی ہوگی۔دنیامیں خطرناک بیماریوں پرقابوپانے کیلئے ریسرچ انتہائی مؤثر آلہ ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میرے لئے بطورایک ڈاکٹراورآپ کاساتھی کام کرنازیادہ قابل عزت اور قابل فخرہے۔میں کوئی سیاستدان یابیوروکریٹ نہیں اس لئے میڈیکل پروفیشن کی بہتری میری اولین ترجیح ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ خواتین میں فسٹولا کا مسئلہ پیداہونے سے پوری فیملی متاثرہوجاتی ہے۔خواتین میں ڈلیوری کے بعد خون اور وٹامنزکی کمی ہوجاتی ہے۔شوگرکے ساتھ30فیصدخواتین فیسٹولا ڈویلپ کرلیتی ہیں۔ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے دشمن عطائیوں سے عوام کی جان چھڑواناچاہتے ہیں۔اس وقت عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے شعبہ صحت میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ شعبہ صحت کی بہتری روائتی طریقہ کارسے نہیں بلکہ آؤٹ آف دی باکس سلوشنزسے آئی گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں آج بھی یوروگائناکولوجی میں جدید کورسزکروائے جارہے ہیں۔ہمیں یوروگائناکالوجی شعبہ کی بہتری کیلئے ملکی سطح پرجدیدسٹڈی کرنی ہوگی۔نگران صوبائی وزیر صحت جاویداکرم نے پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پرخاص توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پرمہمانوں میں یادگاری شیلڈزبھی تقسیم کیں