یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کے بعد نرسنگ کے امتحانات میں بھی اصلاحات کا آغاز کردیا۔ جن کے تحت پوسٹ آر این اور بی ایس سی نرسنگ امتحانات کیلئے سوالات کا نیا بینک بنے گا

لاہور(جنرل رپورٹر)

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کے بعد نرسنگ کے امتحانات میں بھی اصلاحات کا آغاز کردیا۔ جن کے تحت پوسٹ آر این اور بی ایس سی نرسنگ امتحانات کیلئے سوالات کا نیا بینک بنے گا

۔ اس مقصد کے پیش نظر جدید طریقوں سے امتحانی سوالات کی تیاری کیلئے فیکلٹی کی تربیت بھی شروع کردی گئی۔نرسنگ اساتذہ کیلئے یو ایچ ایس میں خصوصی ورکشاپس کاآغاز کردیا گیا ہے۔ہر ورکشاپ میں 30سے زائد اساتذہ کو سٹرکچرڈ معروضی سوالات بنانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ورکشاپس کا انعقاد یو ایچ ایس کے شعبہ امتحانات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ نرسنگ اہم ترین شعبہ ہے اور اس معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اب نرسنگ کے امتحانات میں روایتی سوالات نہیں پوچھے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسے سوالات دیے جائیں جو سارے نصاب کا احاطہ کریں۔ وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ تریبت کے باعث مغربی اور عرب ممالک میں پاکستانی نرسز کی بہت مانگ ہے۔نرسنگ فیکلٹی کیلئے ہینڈ ز آن ٹریننگ کا انتظام کیا ہے۔میڈیکل کے ساتھ نرسنگ کی تعلیم و تربیت کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے۔