سروسز ہستال سرجیکل ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کی منظوری کے بعد رینوویشن کا کام جاری کر دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہستال سرجیکل ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کی منظوری کے بعد رینوویشن کا کام جاری کر دیا گیا۔سرجیکل ایمرجنسی کا عملہ اور اُپریشن تھیٹر پُرانی ای این ٹی کی عمارت کی گرونڈفلور پر عارضی طور پر منتقل اور فعال کر دیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد کا ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ سرجیکل ایمرجنسی کا دورہ کیا۔
پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔
پرنسپل سمز نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو ایمرجنسی کا ایریا بڑھانے کیلئے پروپوزل تیار کرنے کے بھی احکامات صادر کیے ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی نگہداشت کیلئے کوئی کسر اُئھائے نہیں رکھیں گے