سابق صدر مملکت پرویز مشرف عالم اسلام کےہیرو ہیں ، طاہرحسین

سابق صدر مملکت پرویز مشرف عالم اسلام کےہیرو ہیں ، طاہرحسین ان کا دور تعمیر و ترقی کے حوالے سے سنہرا دور تھا، ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن اور بہترین بلدیاتی نظام دیا سابق صدر اور آرمی چیف کے ایصال ثواب کے لئے لیے گلشن اقبال میں دعائیہ اجتماع اور تقریب سے خطاب ،مولانا انتظار الحق تھانوی نے رقت آمیز دعا کرائی۔ کراچی (۔ نعیم اختر)آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات طاہر حسین سید کی جانب سے اپنے قائد و سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لئے نگہت پیلس میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں اے پی ایم ایل کے کارکنوں اور عہدیداروں کے علاوہ سول سوسائٹی. سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے بعد. مولانا انتظار الحق تھا نوی صاحب نے پرویز مشرف کے ایصال ثواب اور انکی مغفرت بلندی درجات کے لئے دعا کی. . سیکرٹری اطلاعات طاہر حسین نے پرویز مشرف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ایک مخلص. ایمان دار اور بہادر لیڈر تھے. انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے دنیا میں پاکستان کا نام اور وقار بلند کیا وہ عالم اسلام کے ہیرو تھے جنہوں نے مکہ شریف کو دہشت گردوں سے آزاد کیا انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کے لیے پارلیمنٹ میں دعا نہ کراناالمیہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملک کے ہیرو کے ساتھ ایسا سلوک ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ عمل پارلیمنٹ کی بھی توہین ہے ایک سابق صدر اور آرمی چیف کے لیے جو رویہ پارلیمنٹ میں اپنایا گیا وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اس عمل م کے خلاف شدید احتجاج کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان کے روشن مستقبل کا نام ہے آج کراچی میں جو ترقی ہے اس کا سہرا صرف اور صرف پرویز مشرف کے سر جاتا ہے یہی نہیں بلکہ ان کے دور میں پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا بڑے بڑے پروجیکٹ مکمل ہوئے ہزاروں میل سڑ کیں تعمیر کیں یہ ایسا کارنامہ ہے جسے تاریخ کبھی نہیں بھلا پائے گی گی
پرویز مشرف کا دور پاکستان کا سنہری دور تھا پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا اور عوام خوشحال تھے پرویز مشرف کے دئے ہوے بلدیاتی نظام نے اقتدار کو نچلی سطح تک مضبوط بنایا انھوں نے مزید کہا پرویز مشرف کے نظریہ سب سے پہلے پاکستان پر عمل کر کے ہم ملک کو درپیش مسائل سےباہر نکال سکتے ھیں. سیکرٹری جنرل کراچی سید وصی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا
کے دن ہم تجدیدعہد کرتے کہ ہم پرویز مشرف کے مشن سب سے پہلے” پاکستان” کو آگے لیکر چلیں گے.. اعجاز نوید. فرید چشتی. اسد حسین نے بھی پر جوش انداز میں پرویز مشرف کو خراج تحسین پیش کیا.
================================